فیضان مدینہ کراچی میں مجلس ویلفیئر کا مدنی مشورہ،
فلاحی کاموں کا جائزہ لیا گیا

حالیہ بارش سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں لوگوں
کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ مصیبت کی اس گھڑی میں پریشان حال لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ مجلس ویلفیئر
ٹرسٹ نے جو علاقے بارش کی وجہ سے زیر آب آچکے ہیں وہاں جاکر امدادی کروائیاں کی
اور مصیبت زدہ لوگوں میں پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےگئے۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے اور زیر آب علاقوں میں
کھانے پہنچائے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد
اطہر عطاری اور نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
ویلفیئر کے فلاحی کاموں کا جائزہ لیااور انسانیت کی غمخواری کے حوالے سے گفتگو کی۔
مدنی
مشورے میں نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش میں جن کے گھروں کو نقصان پہنچا
ہے اِنْ
شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی
ویلفیئر ان کی مدد کی بھر پور کوشش کرے گی۔
دعوت اسلامی
ویلفیئر ٹرسٹ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں مدد حاصل کرنے کے لئے اپنے Contactنمبرز بھی جاری کئے ہیں
03171262399
- 02137170026 -
UAN#021111252692
 - Copy.jpg)
28اگست 2020ء کودعوت اسلامی کی مجلس شعبہ
تعلیم کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک کے
اساتذہ کے لئے ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا
گیا ۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل ”پروفیسرز، ٹیچرز اور
لیکچرار کو اپنے شعبے کے ذریعے کیسے دین متین کی خدمت کی جاتی ہے “کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کو
دنیا میں معلم بناکر بھیجا گیاہے۔ نگران
شوریٰ نے ٹیچرز کو اسٹوڈنٹس کی تربیت کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا
کہ ٹیچرز کا یہ ذہن ہونا چاہیئے کہ ہمارے پاس جو بھی اسٹوڈنٹس آئے اس کو معاشرے
میں ایک اچھا مسلمان اور فرد بناکر پیش کرنا ہے۔
اس اجتماع کے حوالے سے نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد
الوہاب عطاری کا کہناتھا کہ یہ اجتماع
اپنی نوعیت کا منفرد اجتماع تھا جو ملک بھر میں تقریباً 3700 مقامات پر اجتماعی
طور دیکھا گیا جس میں یونیورسٹی، کالجز،اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
ٹیچرز اجتماع کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے مجلس
شعبہ تعلیم کے نگران ریجن کراچی محمد مہشید عطاری نے کہا کہ کراچی میں یہ اجتماع
100 مقامات پر دیکھا گیا جبکہ ملتان ریجن میں 550مقامات پر، فیصل آباد ریجن میں
2044 مقامات پر،لاہور شمالی اور جنوبی زون میں 400 مقامات پراجتماعی طور پر دیکھا
گیا۔
واضح رہے کہ یہ ملک و بیرون ملک میں اس ٹیچر ز
اجتماع کو 6 ہزار سے زائد مقامات پر اجتماعی طور دیکھنے کا سلسلہ ہوا۔

19اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بول نیوز کے اینکر پرسن فہیم خان کی آمد ہوئی جہاں
انہوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت
اسلامی کےتحت عالمی سطح پر ہونے والے مدنی
کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مینار بنایا جائے گا، نگران شوریٰ کا فیضان مدینہ
کے صحن کا دورہ

دنیابھرمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پرواقع ہے۔ اس مدنی مرکزفیضان مدینہ میں قائم
سبزگنبد دور سے دیکھنے والوں کو مسجدنبوی
مدینہ منورہ میں قائم سبزگنبد کی یاددلاتا ہے۔ اب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں اللہ پاک کے پیارے اورآخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کےشہر میں
قائم مسجد نبوی کی طرزپر مینار بھی تعمیر کیا جائے گا۔
اسی
سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نےفیضان مدینہ کے صحن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پردارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمدسجاد
عطاری مدنی ، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اورانجینئرکے علاوہ دیگرذمہ داران بھی نگران شوری کے ہمراہ
موجودتھے۔ نگران شوری نے مینار کی تعمیرات کے حوالے سے انجینئر اور دیگر ذمہ داران
سے گفتگو کی۔

دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے
میں مصروف ہے اور اس مدنی تحریک کو منظم انداز سے امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بنائی ہوئی مرکزی مجلس شوری چلارہی ہے، دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کو بہتر کرنے کےحوالے سے وقتافوقتا مرکزی مجلس شوری اور دیگر
شعبہ جات کے مدنی مشورے ہوتے رہتے ہیں ۔
مختلف بلڈ بینکوں کے عہدیداران کی عالمی مدنی مرکز آمد،تاریخی خدمات پر Appreciation letters اور Shields بھی دیں

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام کئی مہینوں سے
پاکستان بھر میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپس لگائے جارہے ہیں اور
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے کام کرنے
والے فلاحی اداروں کو بلڈ کی فراہمی کی جارہی ہے۔
اسی
فلاحی کام کو سراہنے کے لئے 25 جولائی 2020ء کو تھیلیسیمیا اور بلڈ بینکس کا کام
کرنے والے نامور اداروں کے سربراہان و عہدیداران کی عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں آمد ہوئی۔ اس موقع پر ایک کانفرنس کا
انعقاد کیا گیا جس میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن
شوریٰ حاجی مولانا محمد عبد الحبیب عطاری نے دعوت اسلامی کی اس کاوش پر Presentationپیش کی۔
اداروں کی جانب سے دعوت اسلامی کی اس عظیم و
تاریخی کاوش کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ Appreciation letters اور Shields بھی دی گئیں۔اس
موقع پر مختلف نیوز چینل کے نمائندگان اور کیمرہ مین بھی موجود تھے۔
مجلس تحقیقاتِ شرعیہ (دعوت اسلامی)کا دو دن
کا مدنی مشورہ ، اہم شرعی مسائل پر گفتگو

پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں دعوت اسلامی کی مجلس تحقیقات شرعیہ کا دو دن کامدنی مشورہ ہوا ۔ اس
مدنی مشورے میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری ، شیخ الحدیث مفتی محمد
ہاشم عطاری ، مفتی محمد فضیل عطاری، ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری، استاذ
الحدیث مولانا محمد حسان عطاری مدنی، مولانا انس عطاری مدنی ، مولانا ساجد عطاری مدنی،
مولانا عرفان عطاری مدنی، رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اورمجلس تحقیقات شرعیہ و دارالافتاء اہلسنت کے انتظامی
ہیڈ رکن شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری نے شرکت کی۔مدنی مشورے کی سربراہی مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے فرمائی، مشورے میں اہم شرعی مسائل
کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

دعوت اسلامی کی مجلس بیرون ملک کے زیر اہتمام 23
جولائی 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم بیرون ملک کے دفتر
میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی کاموں کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس بیرون ملک سفر سید احسن عطاری نے روانگی کے حوالے
سے ان کی تربیت فرمائی اور سفر کی احتیاطیں بیان کرتے ہوئے مدنی کاموں کے اہداف کے
حوالے کلام کیا۔(رپورٹ: محمد عامر
عطاری مدنی ، ٹریول ڈیسک اورسیز آفس کراچی )

عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ اور مجلس ائمہ مساجد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دونوں شعبہ جات کے کابینہ
ذمہ داران اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی
مشورے میں مساجد میں ہونے والےمدنی کاموں کو حالیہ دنوں میں مزیدبہتر
انداز میں کرنے کے حوالے سے کلام ہوا جبکہ گزشتہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیاگیا۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی رہنمائی فرمائی جبکہ عیدقرباں کے موقع
پر اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی
جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ کراچی کے ناظمین نے شرکت کی۔اراکین شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے موجودہ صورتحال میں شروع
کئے جانے والے آن لائن تعلیمی سسٹم اور
دیگر امور پر کلام کیا۔ اراکین شوریٰ نے اس سسٹم کو مزید بہتری کی طرف لے جانے کے
حوالے شرکا کی رہنمائی کی۔

دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی
میں مجلس رابطہ کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے
تحت ہونے والی اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تجاویز
پر غور کیاگیا۔ مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین
عطاری اور نگران پاکستان مجلس رابطہ محمد قربان عطاری نے قربانی کی کھالیں جمع
کرنے کے حوالے سے انتظامیہ سے ملاقات کرکے
طریقہ کار اور حکمت عملی بنانے، بالخصوص موجودہ صورت حال میں اجتماعی قربانی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ
مشترکہ حکمت عملی بنانے اور N.O.C حاصل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور ویژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی فائیو پر بھی کلام کیا۔
اراکین شوریٰ نے ذمہ داران کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اجتماعی قربانی کے
حوالے سے اہداف دئیےاور انہیں اپنے شعبے میں
12 مدنی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کا بھی
ذہن دیا۔
چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن صاحب کی عالمی
مدنی مرکز آمد، امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا

شعبہ امتحانات تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے
تحت ملک بھر کے جامعات میں پڑھنے والے طلبہ کرام کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ
ہوا۔امتحانی مرکز عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں عالیہ اور عالمیہ کا امتحان دینےکےلئے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان
مدینہ کے طلبہ کرام نےبھی حصہ لیا۔
اسی سلسلے میں تنظیم المدارس اہلسنت کے صدر علامہ
مولانامفتی منیب الرحمٰن صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی
مرکزکا دورہ کیا اور وہاں جاری امتحانات کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر مفتی صاحب کے ہمراہ صوبائی
ناظم اعلیٰ ریحان امجدی نعمانی صاحب، ممبر امتحانی بورڈ مولاناصابر حسین نورانی صاحب،
ضلعی کوآرڈینیٹر اور دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی ذمہ داران بھی موجود
تھے۔ دورے کے موقع پرمفتی منیب الرحمن صاحب نے انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کرتے
ہوئے تعلیمی ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی۔