دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 9اکتوبر 2020ء کو مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میںP.H.Dڈاکٹرز،انجینئرز،I.Tانجینئرز،
Finance آفیسرز، پولیس آفیسرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنےوالے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دار الافتاء اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
”حضور ﷺ کے اندازِ زندگی“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم کوئی
کام کرنا چاہتے ہیں ، زندگی میں کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کے بارے میں خیریا
شر ہمیں کیسے پتا چلے؟ اس کے مختلف طریقے
ہیں۔ سب سے پہلا طریقہ کیا ہے ، آپ اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیں،آپ اسباب کا بعد میں سوچیں سب سے پہلے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے
مدد طلب کریں، اللہ
عَزَّوَجَلَّ کی طرف متوجہ ہونا یہ نبی کریم ﷺ کی عادت مبارکہ اور آپ ﷺ
کی زندگی کی بنیادیthemeہے۔
آپ مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مزید فرمایا
کہ توکل کے اندر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف رجوع ہونا پایا جاتا ہےکہ بندہ سارے
اسباب اختیار کرکے بھی کشتی اللہ پر چھوڑ دیتا ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد
فرماتا ہے : وَ
مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ ۔ترجمہ: جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ (سورۃ
الطلاق آیت 3)