20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں اتحاد اطباء سندھ کے صدر حکیم رانا وزیر شاہی، چیئرمین اتحاداطباء سندھ حکیم
رانا ندیم شاہی، سینئر نائب صدر اتحاد اطباء پاکستان حکیم امیر علی ساہولی، سینئر نائب
صدر سندھ حکیم سردار ساجد وٹو، نائب صدر اتحاد اطباء سندھ حکیم عبد القادر اور سٹی
صدر کراچی حکیم حافظ احسان علی کی آمد ہوئی ۔ اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں خوش
آمدید کہا جبکہ شخصیات نے رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری سے ملاقات کی اور مدنی حلقے
کا سلسلہ ہوا۔ رکن شوریٰ نے انہیں ملتان میں حکیم حضرات کا سیمینار کروانے کا ذہن دیا۔ اختتام پر ذمہ
داران نے شخصیات کو مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔