20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
تجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر ہے۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً تاجر حضرات کےلیے مختلف کورسز منعقد ، تربیتی سیشنز اور اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں ان شاء اللہ کل4 اکتوبر بروز اتوار دوپہر 3 بجے بذریعہ مدنی چینل براہِ راست تاجر اجتماع ہوگا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابو حامد محمد عمران عطاری مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
آپ بھی مدنی چینل کے ذریعے اس اجتماع میں شریک ہوں اور علم دین کا ذخیرہ حاصل کریں ۔