دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کور مجلس دار المدینہ اور اراکین مجلس دار المدینہ نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس موقع پر مولانامحمد کفیل رضاعطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجودتھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے  زیر اہتمام 9 ستمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعات المدینہ کراچی کے اساتذہ اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے جامعات المدینہ کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ 


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ اور مکتبۃ العربیہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ نےمدنی قافلےمیں سفر کرنےاورکروانے کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے انہیں مکمل لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ایک ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے اہداف مقرر کئے۔ مدنی مشورے میں ذیلی سطح تک تقرری کا جائزہ بھی لیاگیا اور ذیلی سطح تک کے تمام مدنی قافلہ ذمہ داران کو فعال کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی چینل کے اجیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ دوران تربیت نگران شوریٰ نے مدنی چینل کی مزید بہتری کے لئے گفتگو بھی کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی 6 ستمبر 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن مشاورت، زون مشاورت اور نگران مجلس ویلفیئرسمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کراچی میں ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد فضیل عطاری، حاجی امین قافلہ اور حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔


آج یکم ستمبر 2020ءکی صبح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزنس کمیونٹی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے ان کا استقبال کیا اور مدنی مرکز میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا۔

نگرانِ شوریٰ نے چوہدری سرور کو شدید بارشوں کے سبب ہونے والی تباہی پر دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ہونے والے کاموں پر پریزنٹیشن دی جس پر ان کا کہنا تھا کہ کہ شدید بارش، کرونا وائرس اور تھلیسیمیا متاثرین کے لئے دعوت اسلامی نے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری اور مجلسِ رابطہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


حالیہ بارش سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں لوگوں کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ مصیبت کی اس  گھڑی میں پریشان حال لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ مجلس ویلفیئر ٹرسٹ نے جو علاقے بارش کی وجہ سے زیر آب آچکے ہیں وہاں جاکر امدادی کروائیاں کی اور مصیبت زدہ لوگوں میں پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےگئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے اور زیر آب علاقوں میں کھانے پہنچائے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ویلفیئر کے فلاحی کاموں کا جائزہ لیااور انسانیت کی غمخواری کے حوالے سے گفتگو کی۔

مدنی مشورے میں نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش میں جن کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی ویلفیئر ان کی مدد کی بھر پور کوشش کرے گی۔

دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں مدد حاصل کرنے کے لئے اپنے Contactنمبرز بھی جاری کئے ہیں

03171262399 - 02137170026 - UAN#021111252692 


28اگست 2020ء کودعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام  ملک و بیرون ملک کے اساتذہ کے لئے ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل ”پروفیسرز، ٹیچرز اور لیکچرار کو اپنے شعبے کے ذریعے کیسے دین متین کی خدمت کی جاتی ہے “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کو دنیا میں معلم بناکر بھیجا گیاہے۔ نگران شوریٰ نے ٹیچرز کو اسٹوڈنٹس کی تربیت کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ ٹیچرز کا یہ ذہن ہونا چاہیئے کہ ہمارے پاس جو بھی اسٹوڈنٹس آئے اس کو معاشرے میں ایک اچھا مسلمان اور فرد بناکر پیش کرنا ہے۔

اس اجتماع کے حوالے سے نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری کا کہناتھا کہ یہ اجتماع اپنی نوعیت کا منفرد اجتماع تھا جو ملک بھر میں تقریباً 3700 مقامات پر اجتماعی طور دیکھا گیا جس میں یونیورسٹی، کالجز،اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

ٹیچرز اجتماع کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے مجلس شعبہ تعلیم کے نگران ریجن کراچی محمد مہشید عطاری نے کہا کہ کراچی میں یہ اجتماع 100 مقامات پر دیکھا گیا جبکہ ملتان ریجن میں 550مقامات پر، فیصل آباد ریجن میں 2044 مقامات پر،لاہور شمالی اور جنوبی زون میں 400 مقامات پراجتماعی طور پر دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ یہ ملک و بیرون ملک میں اس ٹیچر ز اجتماع کو 6 ہزار سے زائد مقامات پر اجتماعی طور دیکھنے کا سلسلہ ہوا۔


19اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بول نیوز کے اینکر پرسن فہیم خان کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کےتحت  عالمی سطح پر ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔


دنیابھرمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پرواقع ہے۔ اس مدنی مرکزفیضان مدینہ میں قائم سبزگنبد دور سے دیکھنے والوں کو مسجدنبوی  مدینہ منورہ میں قائم سبزگنبد کی یاددلاتا ہے۔ اب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اللہ پاک کے پیارے اورآخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کےشہر میں قائم مسجد نبوی کی طرزپر مینار بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نےفیضان مدینہ کے صحن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پردارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی ، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اورانجینئرکے علاوہ دیگرذمہ داران بھی نگران شوری کے ہمراہ موجودتھے۔ نگران شوری نے مینار کی تعمیرات کے حوالے سے انجینئر اور دیگر ذمہ داران سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے اور اس مدنی تحریک کو منظم انداز سے امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بنائی ہوئی مرکزی مجلس شوری چلارہی ہے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو بہتر کرنے کےحوالے سے وقتافوقتا مرکزی مجلس شوری اور دیگر شعبہ جات کے مدنی مشورے ہوتے رہتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سے مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان اور مکتبۃ المدینہ کے ذمہ داران کا ویڈیو کانفرنسنگ مدنی مشورہ ہوا۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے کی ترقی کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی۔