19جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اورکراچی ریجن میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں اہم امور پر گفتگو بھی ہوئی۔


تبلیغ قرآن و سنت کی عالمی تحریک ”دعوت اسلامی“ جو اپنا پیغام تقریباً 200 سے زائد ممالک میں پہنچاچکی اور 86 شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ان ہی میں سے ایک شعبہ ”تخصصات(فی الفقہ، فی الحدیث، فی الامامت)“ بھی ہے۔

پچھلے دنوں تخصصات فی الحدیث اور فی الفقہ میں پڑھنے والے سال دوئم کے علمائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کروایا گیا۔ علمائے کرام نے فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ بیرون ملک، شعبہ مالیات اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ (رپورٹ: احمد رضا مغل،شعبہ تخصصات)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خلیفہ تاج الشریعہ علامہ  نسیم احمد صدیقی نوری صاحب کی آمد ہوئی۔

مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور دورۃ الحدیث شریف کا وزٹ کیا۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوش کو دیکھ کر نہایت مسرت کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی مزید ترقی اور امیر اہل سنت کی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔


29 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الامامت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور زندگی گزارنے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 27 دسمبر 2020ء کو پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں بڑی تعداد میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکرمحمد ثوبان عطاری نے ”Self care“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کی مجالس شعبہ خدام المساجد و المدارس اور شعبہ اثاثہ جات و تعمیرات کے نظام کو مزید بہتر بنانےکے لئے ”ون ونڈو سسٹم“ متعارف کروایا جارہا ہے۔ اس سسٹم کے لئے تمام ریجن میں ریجن نگران کی مشاورت سے اسلامی بھائیوں کی تقرری کا سلسلہ بھی ہوچکا ہے۔

اراکین شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی محمد علی عطاری کی مشاورت سے اس ون ونڈو سسٹم کے تمام نظام کو محمد وسیم عطاری مدنی (شعبہ اثاثہ جات) دیکھیں گے جبکہ محمد سلمان عطاری مدنی ان کے معاون ہونگے۔

عاشقان رسول اس” ون ونڈو سسٹم “کے ذریعے شعبے کے مختلف کاموں کے بارے میں رابطہ کرسکتے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭شعبہ خدام المساجد و المدارس کے متعلق کے کوئی کام یا کسی مسئلے کے حل کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭ شعبہ خدام المساجد و المدارس کےتحت جگہ کی خریداری یا وقف کروانے وغیرہ کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭کسی بھی اثاثے کی شرعی رہنمائی میں تاخیر ہو یا کوئی مسئلہ ہوتو اس کے حل کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭نقشہ و تعمیرات کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل یا تاخیر کے لئے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

٭کسی بھی اثاثے کی معلومات یا اپڈیٹ لینے یا کسی بھی مسئلے کی شکایت کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭کسی بھی اثاثے کے قانونی کاغذات کو مکمل کروانے میں تاخیر یا قانونی کاغذات کی اپڈیٹ کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

نمبر شمار

ریجن

نام ذمہ دار

موبائل نمبر

ای میل ایڈریس

01

کراچی

محمد سلمان مدنی

03152678693

Property.helpkhi@dawateislami.net

02

حیدر آباد

محمد کامران عطاری

03152678661

Property.helphyd@dawateislami.net

03

ملتان

عبد الحامد عطاری

03152678662

Property.helpmlt@dawateislami.net

04

فیصل آباد

محمد سجاد مدنی

03152678663

Property.helpfsl@dawateislami.net

05

لاہور

محمد رضوان مدنی

03152678664

Property.helplhr@dawateislami.net

06

اسلام آباد

محمد شہباز مدنی

03152678667

Property.helpisl@dawateislami.net

مزید معلومات کے لئے مزید معلومات کے لئے ان نمبر اور ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

03152678693


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع کا دورانیہ دوپہر 1:30 بجے سے 4:00 بجے تک ہوگا۔

اس اجتماع میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری Self Careکے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

27 دسمبر کو ہونے والے اجتماع میں محدود نشستیں Availableہیں جس میں شرکت کرنے کے لئے Onlineرجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔

رجسٹریشن کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے

madani.co/meetup


19 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں صاحبزادہ مولانا بلال سلیم قادری صاحب، مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے ممبر مولانا حافظ محبوب علی سہتو صاحب، مولانا سرفراز قادری صاحب، مولانا فیصل قادری، مولانانعمان قادری صاحب اور مولانا ریحان قادری صاحب سمیت دیگر علمائے کرام کی آمد ہوئی۔

علمائے کرام نے فیضان مدینہ میں قائم المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دینی کاموں کو خوب سراہا۔


رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری کے مدنی قافلوں کی اہمیت پر مدنی پھول

مجلس مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 12 دسمبر 2020 بروز ہفتہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے مدنی اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

رکنِ شوریٰ نے موجودہ حالات اور قافلہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو 12ماہ ، ایک ماہ اور ہرماہ 3دن مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ کی ترغیب پر اسلامک ریسرچ سینٹر کے 3 اسلامی بھائیوں نے اپریل میں ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر اسلامک ریسرچ سینٹر کے ایچ او ڈی محمد آصف خان عطاری مدنی اور بیرونِ ملک قافلہ مجلس کے نگران عبدالرحیم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


معاشرتی اور انسانی اقدار کا تحفظ اور انکا شعور دینا میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے۔ مسلم معاشرے میں جو ذمہ داری ایک فرد کی ہے وہ اجتماعی صورت میں ایک میڈیا کی بنتی ہے۔

اسی مناسبت سے دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد ریجن سےاس شعبے سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس اجتماع میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور میڈیا کے کردار سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی نے اس شعبے کے تحت ہمیں ایک انتہائی اہم ذمہ داری پر فائز کیا ہے لہذاان منصب کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس شعبے کے ذریعے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد تک اس دینی تحریک کا پیغام پہنچائیں۔رکن شوریٰ نے شرکا کو اس شعبے کے دینی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔


4دسمبر 2020ء کو شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک بذریعہ ویڈیو لنک ائمہ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول  نے شرکت کی۔

فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری اور مختلف مقامات کے ائمہ کرام نے شرکت کی جبکہ کراچی میں 20 مقامات پر یہ اجتماع بذریعہ ویڈیو لنک دیکھا گیا۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ مقتدی کی معلومات کا ایک بہترین ذریعہ مسجد کا امام ہے، امت کی اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ امامت ہے۔ نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ جیسے ہر مرید پیر نہیں بن سکتا ویسے ہی ہر مقتدی امام نہیں بن سکتا، امام خالق اور بندے کے درمیان واسطہ ہوتا ہے۔نگران شوریٰ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی عزت کردا ر میں ہی ہے،انسان کے کردار کا ایک بہت بڑا حسن اس کا وقت کی پابندی کرنا ہے۔


5 دسمبر 2020ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی خالہ (اماں) کے ایصالِ ثواب کے لئے سوئم کا سلسلہ ہوا۔

سوئم کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا ، قرآن خوانی کے بعد نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

بعد ازاں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔