فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلباء اور ان کے
سرپرستوں کے درمیان نگران شوری مولانا عمران عطاری کا سنتوں بھرا بیان
گزشتہ رات(12فروری کو) عالمی مدنی مرکز میں
فیضان آن لائن فیضان آن لائن اکیڈمی کے
طلباء اور ان کے سرپرستوں کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی بیان
فرمایا اور طلبہ و شرکا کی مختلف امور پر دینی
اور اخلاقی رہنمائی فرمائی۔
اس موقع پر نگران مجلس آن لائن یاسر عطاری اور
دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت طلبہ کرام نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
12 فروری 2021ء جمعۃ المبارک پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:00 بجے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست
نگران ِشوری ٰمولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی فیضان آن لائن
آکیڈمی میں پڑھنے والے طلبہ اور
ان کے سرپرست کے لئے خصوصی بیان فرمائیں گے۔ یہ بیان مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
شعبہ عربی
ڈیپارٹ دعوت اسلامی کے اسٹاف کے درمیان 12 دینی کام کورس جاری ہے
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 2 فروری
2021ء سے 12 دینی کام کورس کا آغاز ہوا جس میں تمام عربی شعبے سے 24 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دینی کام کورس میں شرکا کو 12 دینی کاموں کے
حوالے سے معلومات فراہم جارہی ہے جس کی ٹائمنگ روزانہ ایک گھنٹے ہے جوکہ 12 دن تک
جاری رہےگا۔
مولانا اکرام حسین قادری اور مولانا ناصر نقشبندی کی
فیضان مدینہ کراچی آمد
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قائم جامع
مسجدسیدنا ابو ذرغفاری کے امام و خطیب اور
جامعہ اسلامیہ سیدنا امیر حمزہ کے پرنسپل مولانا اکرام حسین قادری صاحب اور فیصل
آباد کے مولانا ناصر نقشبندی صاحب کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری
ہوئی۔
ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں اسلامک ریسرچ
سینٹر، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ ، دارالحدیث اور مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سمیت
دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دی۔
دونوں شخصیات کی دار الافتاء اہل سنت کے مفتی
محمد حسان عطاری مدنی اور مفتی محمد سجاد عطاری مدنی سے بھی ملاقات ہوئی اور انہیں
دعوت اسلامی کی علمی خدمات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں علمائے کرام نے
اراکین شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی محمد امین عطاری سے بھی
ملاقات کی۔
ملکی سطح پر دعوت اسلامی کے تحت صحافی اجتماع کا انعقاد،
مولانا عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جنوری 2021ء کو ملکی
سطح پر صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سمیت پاکستان بھر میں 68 مقامات پر کثیر
تعداد میں صحافی حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے بذریعہ مدنی
چینل سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شعبہ صحافت کے حوالے
سےرہنمائی کی۔
بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں
آپس کا تعلق سمجھنا بہت ضروری ہے کہ کیونکہ مسلمان مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور
یہ رشتہ تمام دنیاوی رشتوں سے زیادہ مضبوط ہے اگر ان کے درمیان جھگڑا ہوجائے تو اپنے
دونوں بھائیوں میں صلح کروادوتاکہ تم پر اللہ
کی رحمت ہو۔
نگران شوریٰ نے مسلمانوں کے آپس کے تعلق اچھا
رکھنے کے حوالے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مومن ایک جان کی طرح ہیں، جب
کسی دوسرے مومن پر عیب لگایا جائیگا گویا یہ اپنے آپ پر ہی عیب لگایا جارہا ہے۔ہمارے معاشرے میں
پرابلم یہ ہے کہ بولتے وقت سوچنا ہی نہیں ہے کہ یہ الفاظ کے تیر لگ کہاں رہا
ہے۔ہمیں آپس کے تعلق کو بحال کرنے کے لئے اپنی زبان کی حفاظت کرنی ہوگی۔ اجتماع کے
اختتام پر نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کیااور
انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان کے مختلف شہروں سے Tik
Tokersعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مدنی چینل سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔
Tik Tokersنے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی جبکہ نگران شوریٰ نے ان کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
اور اپنے متعلقہ لوگوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکن
شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی فیضان
مدینہ کراچی میں تخصصات کے علمائے کرام سے درمیان تربیتی سیشن ہوا جس میں H.Rڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار سید شاہد قادری نے S.5 کے بارےمیں معلومات فراہم کیں۔
سید شاہد عطاری نے تربیتی سیشن میں بتایا کہ
اپنے تعلیمی، گھریلو اور دفتری معاملات کو کیسے Manage
کرنا ہے، یعنی جو اشیاء بالکل استعمال کی نہیں ان کو نکال کر ان کی جگہ ضرورت کی
اشیاء کو رکھا جائے پھر جو زیادہ استعمال کی ہیں ان کو قریب رکھا جائے۔ (رپورٹ: سید علی رضا عطاری، تخصص فی الحدیث)
دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے زیر اہتمام
23 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں
دعوت اسلامی کے اجتماعات، لوگوں کے خوشی و غم کے پروگرام میں اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے بھر پور
رسائل تقسیم کرنا ہے تاکہ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ علمِ دین پہنچ سکے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 21جنوری
2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تخصص فی
الامامت کے علمائے کرام نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں علمائے کرام کو مجلس کفن دفن کے
حوالے سے بریفنگ دی گئی ساتھ ہی غسل میت کا عملی طریقہ بتایا گیا جبکہ تربیتی سیشن
میں سوالات و جوابات اور آخری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں
کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے بہت کچھ سیکھنے
کو اِنْ
شَآءَ اللہ ہم ان باتوں کو دیگر اسلامی بھائیوں تک پہچانے کی کوشش
کریں گے۔(رپورٹ: احمد رضا مغل،
شعبہ تخصصات)
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم دار
العلوم نعیمیہ کے اساتذہ کرام کی 20 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آمد ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا
اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ اساتذہ کرام نے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیاجہاں
انہیں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹ فراہم کی گئی۔
اساتذہ کرام نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کا سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں18جنوری 2021ء کو حضرت علامہ
مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب سکھر مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور مولانا سید
سعید رضا گیلانی صاحب کی آمد ہوئی۔
حاجی ابو البنتین محمد حسان عطاری اور دیگر ذمہ
داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ کا دورہ
کروایا۔ مفتی ابراہیم قادری صاحب نے دار الافتاء اہلسنت کا وزٹ کیا جہاں مفتیان
کرام مفتی محمد فضیل عطاری، مفتی سجاد عطاری مدنی اور مفتی محمد حسان عطاری مدنی
نے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بعدازاں علامہ صاحب کو المدینۃ العلمیہ سمیت
تخصص فی الحدیث اور دارالتدریب و لائبریری کا وزٹ کروایا گیاجہاں ہونے والے دینی
کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
مفتی ابراہیم صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں
کے ساتھ ساتھ تخصص فی الحدیث سال دوئم میں جاری علمی و تحقیقی کام کو خوب سراہا
اور خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ :
احمدرضا مغل عطاری، شعبہ تخصصات)
20جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جاری تخصصات کی کلاسز میں تربیتی سیشن کا اہتمام کیا
گیا جس میں تخصصات کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں موٹیویشنل اسپیکر سرفرید عطاری
نے زندگی گزارنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد
ضرور ہونا چاہیئے کیونکہ جس زندگی میں مقصد نہ ہو اس زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، آپ اپنے آپ کو اس
طرح نہ بنائیں کہ زندگی جو چاہے مجھے بنادے بلکہ اپنے آپ کو اس طرح بنائیں کہ جو میں
چاہتا ہوں مجھے وہی بننا ہے بس۔
سرفرید نے مستقبل کی پلاننگ کی حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگے کوئی کام کرنا
چاہتے ہیں مثلا گھر بنانا ہے اور کتابوں کا مطالعہ کرنا ہے تو یاد رکھیں صرف جذبات
سے کوئی کام نہیں ہوتا بلکہ آپ کو اس کام کو مرتب کرنا ہوگا لہذا اپنے کام کو مرتب
کریں۔ سرفرید کی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بات
ہمیشہ یاد رکھیں! مبہم اہداف مبہم نتیجہ پیدا
کرتے ہیں جب آپ کا ہدف بالکل واضح ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ نتیجہ بھی واضح آئے گا، انسان کی فطرت ہے کہ وہ
آرام پسند ہوتا ہے لہذا اگر ایسا ہے تو آپ اپنی زندگی کو ایک شیڈول دیں کہ مجھے ان ان وقتوں میں یہ یہ کام کرنے ہیں
اِنْ
شَآءَ اللہ ایک بہترین نتیجہ حاصل ہوگا۔(رپورٹ: دانیال رضا عطاری مدنی، تخصص فی الحدیث)