27 جون کو عالمی مدنی مرکز کراچی میں پروفیشنلز اجتماع ہوگا،
محمد ثوبان عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیرِ اہتمام 27
جون بروز اتوار کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مجلس پروفیشنلز کے
نگران محمد ثوبان عطاری Self-Management کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔ یہ اجتماع دوپہر 01:30 سے 04:00 تک ہوگا۔
اجتماعِ پاک میں شرکت کے لئے نیچے دیئے گئے لنک
کے ذریعے ابھی رجسٹریشن کروائیے:
جگر گوشۂ غزالیِ زماں علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی تشریف آوری
غزالیِ زماں حضرت علامہ سیداحمد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے
صاحبزادے حضرت علامہ پیر سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی گزشتہ روز (23 جون 2021 ء
کو) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی تشریف آوری ہوئی۔ فیضان مدینہ پہنچنے پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی ،مجلس رابطہ
کے ذمہ داران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے عالمی مدنی مرکز میں قائم دارالافتاء اہل سنت کا وزٹ کیا جہاں شیخ الحدیث
والتفسیر مفتی قاسم عطاری، مفتی محمدفضیل
عطاری، استاذالبخاری شریف مفتی حسان عطاری مدنی، مفتی سجاد عطاری مدنی اور ترجمان
دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے شاہ
صاحب سے ملاقات کی۔ مذکورہ شخصیات کے مابین مختصر گفتگو کا سلسلہ بھی ہوا۔
ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کا دورہ بھی
کیا جہاں دورۃ الحدیث شریف میں طلبہ کرام
کے درمیان مختصر بیان فرمایا۔ اس کے بعد
المدینۃ العلمیہ ( اسلامک ریسرچ
سینٹر دعوتِ اسلامی) میں تشریف
لائے جہاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ان سے ملاقات
کی جبکہ HOD مولانا آصف خان عطاری مدنی
نے شاہ صاحب کو المدینۃ العلمیہ کی لکھی گئی کتابوں کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے مدنی چینل کے بیورو کا وزٹ بھی کیا۔
علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اورفلاحی
خدمات کے متعلق دیکھ اور سن کر نہایت خوشی
و مسرت کا اظہار فرمایا اور مزید ترقی کے لئے دعا ئیں دیں۔
19 جون بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا
کی تربیت فرمائی۔
مدنی مشورے میں ذمہ داران نے اپنے شعبے میں ہونے
والے کاموں کے متعلق رکنِ شوریٰ کو بریف کیا جبکہ مختلف امورپر باہمی مشاورت کی
گئی۔
رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں بتایا کہ امیرِ اہلِ سنت کی کتابوں
اور رسائل کا مختصر تعارف تحریر کیا جارہا ہے جبکہ ختم ِ نبوت پر ایک جامع رسالہ تحریر کرنا بھی المدینۃ العلمیہ کے اہداف میں شامل
ہے۔ ٭مولانا محمد مدثر عطاری مدنی کو شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کا نیا ذمہ دار
مقرر کیا گیا ہے ۔ ٭شعبہ خواتین کی تمام ذمہ داری مولانا محمد ابرار عطاری مدنی کو دی گئی ہے، ماہنامہ خواتین،اسلامی بہنوں کا
تنظیمی مواد، بیانات، مدنی پھول اور کنز
المدارس بورڈ کے سلیبس کانصاب بنانا ان کی ترجیحات میں شامل
ہے۔
Social
Media Influencerکی
ٹیم نے مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی
دعوت دی اور دعوت اسلامی دیگر کا شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےانہیں اپنے شعبے
ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
اختتام
پر ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 23جون 2021ء سے 11 دن
پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی
بھائیوں کو ملک و بین الاقوامی سطح پر دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کا طریقہ کار
سکھایا جائیگا۔
داخلے
کی شرائط: عمر کم از کم 25 سال ہو ٭دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئے 5
سال ہوچکے ہو ٭ایک ماہ کے مدنی قافلے میں کم از کم ایک مرتبہ امیر قافلہ بن چکے ہو
٭دعوت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داری کا کم از کم علاقہ سطح کا تین سال کا تجربہ ہو
٭نگران کابینہ اور نگران زون کی طرف سے اجازت ہو۔ (نگران کابینہ
اور نگران زون کے لئے متعلقہ ریجن نگران کی اجازت ضروری ہے) ٭12 ماہ دینی
کاموں کے سفر (ملک
و بیرون ملک)
کے لئے تیار ہو۔
واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ
25 فروری 2021ء ہے۔
کورس
کی مزید معلومات اور داخلہ فارم کے لئے انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ
دار یا درج ذیل تفصیلات پر رابطہ فرمائیں:
WhatsApp:03153784755-
phon:02134921394
Email: safar@dawateislami.net
DG
Parks & Horticultureطٰہٰ سلیم اور P.A.Sآفیسر
سید طارق مصطفیٰ نے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد
عمران عطاری سے ملاقات کی۔
نگران
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ F.G.R.Fکے فلاحی
کاموں کے بارے میں بتایااور اس شعبے کےتحت ہونے والے پاکستان بھر میں شجر کاری مہم
کے متعلق آگاہ کیا جس پر شخصیات نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا
اور خوشی کا اظہار کیا۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 6 جون 2021ء کو کراچی ریجن کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں کراچی ریجن کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے
شرکا کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
26 مئی بروز بدھ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوری حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کا مدنی
مشورہ فرمایا جس میں اس شعبے میں نظام کو منظم کرنے اور مزید بہتری لانےکے حوالے گفتگو فرمائی۔
اس
مشورے میں نگران شعبہ مکتبۃ المدینہ مطیع الرحمن عطاری اور نگران اسلامی بہن کے مَحْرَم
اسلامی بھائی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، کراچی )
26 مئی کے روز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دعوت
اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)کا مدنی مشورہ ہوا جس میں المدینۃ العلمیہ میں
قائم تمام ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران، ناظمِ علمیہ، اراکینِ مجلس اور متعلقہ شعبے
کے رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے علمی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے شرکا
کی رہنمائی فرمائی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے
حکمتوں بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔
عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں ساؤتھ سینٹرل زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ریجن آفس نگران،
متعلقہ زون کارکردگی ذمہ دار، تمام نگران کابینہ، مدرسۃالمدینہ بالغان کے ریجن ذمہ
دار، زون، کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے 12ساؤتھ سینٹرل زون
میں ہونے والے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف بھی مقرر
کئےگئے گئے۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانےاور
بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔حاجی شاہد عطاری نے انہیں خود بھی اور دوسرے
عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد علی عطاری بھی
موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایسٹ ملیر کورنگی زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، ریجن آفس نگران، متعلقہ زون
کارکردگی ذمہ داران، تمام نگران کابینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ
دار، زون و کابینہ ذمہ دار نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ
داران نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی پیش کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور انہیں 12 دینی کاموں کو
مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 22 مئی 2021ء کو کوئٹہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12دین کاموں کا جائزہ
لیا گیا۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شرکا کی رہنمائی فرمائی اور انہیں 12 دینی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کا ذہن
دیا۔نگران پاکستان مشاورت نے ان اسلامی بھائیوں کو خود بھی مدنی قافلے میں سفر
کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس ہاتھوں
ہاتھ تین اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے بھی پیش کیا۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی
موجود تھے۔