جامعات المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام کا سنتوں بھرا اجتماع، نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان
مجلس جامعۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آج مؤرخہ 24 اگست 2021ء کو تمام
جامعات المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام کا
سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا
بیان فرمایا۔
طلبہ و اساتذہ کرام میں بیان
کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ سنجیدہ
طالبِ علم اپنی پڑھائی کی ذمہ داری کو سمجھتا ہے، وہ کسی سے شکایت نہیں کرتا کیونکہ
اسے کسی سے شکایت ہوتی ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیئے کہ اپنی کلاس
میں چاق و چوبند (Alert) رہیں، چاق و چوبند رہنے کا سب سے پہلا طریقہ کار یہ ہے
کہ آپ کی نیند پوری ہونی چاہئے اور دوسرا یہ کہ آپ کا سبق تیار ہونا چاہئے۔
حاجی عمران عطاری نے مزید کہا کہ جو طالب علم اپنے ادارے کے نظم و ضبط کی قدر کرتا ہے تو اس طالب علم کی بھی قدر کی جاتی ہے۔طالب علم پڑھنے آیا ہے اس لئے اسے ذاتی معاملات کے حوالے سے کلاس میں باتیں ڈِ سکس نہیں کرنی چاہئیں۔
مزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
٭جس کی سبق کی تیاری ہوتی ہے اسے استاد کا سبق
سمجھ میں آرہا ہوتا ہے۔ جس کی نہیں ہوتی وہ دوسرے کو بھی نہیں پڑھنے دیتا۔
٭اپنی کمزوری و نااہلی ہمیں ٹینشن میں مبتلا کرتی
ہے۔
٭آپ پڑھنے کے لئے آئے ہیں اپنی پڑھائی سے تعلق
رکھیں۔
٭میرا کیا ہوگا یہ نہ سوچیں۔ یہ سوچیں کے ہونا کیا
چاہیئے۔
٭جس کی سوچ ایسی ہوگی اس کی سوچ بلند ہوگی۔
٭ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خطبے میں یہ بات ذکر
کی گئی ہے کہ "آدمی اپنے ہنر سے ہی
آدمی بنتا ہے"
٭ آپ اپنی مہارت (skills) پر
دھیان دیجئے۔
٭آپ مثبت کی طرف آئیں۔ منفی کی طرف مت جائیں۔
٭آپ کبھی بھی یہ نہ سوچیں میری کیوں نہیں مانی
گئی؟ مجھ سے پوچھا کیوں نہیں گیا؟ ایسے
لوگ کبھی بھی اچھے مشیر اور کامیاب فرد نہیں بن سکتے۔
٭کئی لوگ اپنے منفی مزاج کی وجہ سے ترقی نہیں
کرپاتے۔
٭یہ اپنے آپ سے سوال کریں کہ کیا میرے ساتھ رہنا
آسان نہیں ہے؟ کیا میں باتیں بہت کرتا ہوں؟
٭آپ اپنے دیگر طالب علم پر غالب آنے کی کوشش نہ
کریں
٭بندہ جاہل کب ہوتا ہے؟ جب طالب علم نہیں رہتا۔
٭ایک دوسرے کی عزت کریں۔
٭شکایت کو اپنی رائے میں بدل دیں۔ شکایت کو مشورے میں بدل دیں۔ شکایات
کو تجاویز میں تبدیل کردیں۔
٭موبائل ہمیشہ بند کردیا کریں جب پڑھائی کے لئے
آئیں۔
٭اصول بنائے اس لئے جاتے ہیں کہ آپ ارتقائی مراحل میں آجائیں۔ جہاں
اصول نہیں ہوتے ،نظم و ضبط نہیں ہوتا وہاں
حادثاتی حالات پیدا ہوجاتے ہیں۔
٭ضابطہ بند سوچ انسان کو ترقی دیتی ہے۔
منتشرالمزاج نہ بنیں۔
٭تجربہ کار لوگوں سے مشورہ کریں۔
٭دعوت اسلامی کو چالیس سال مکمل ہورے ہیں۔ دعوت
اسلامی کے بارے میں ہم سب کو معلومات ہونی چاہیئے۔ دعوت اسلامی کا current status ہمارے علم میں ہونا چاہیئے۔