دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گزشتہ روز تخصصات کے طلبہ کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی کے طلبہ نے  عالمی مرکز میں جمع ہوکر جبکہ ملک بھرمیں زیرِ تعلیم تخصص فی الفقہ ، تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الامامت کے طلبہ نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان میں شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی بیان فرمایا اور طلبہ کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔

اس موقع پر رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ و استاذالحدیث مولانا فہیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔