پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ
شعبے کے اراکین، برانچ ناظمین اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤکے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ، رکن ریجن، رکن زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے شرکا کی تربیت
کی اور ذمہ داران کو شعبہ بڑھاؤ میں دینی کام کس طرح کرنے ہے اس حوالے سے مدنی
پھول ارشاد فرمائے جس پر اسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے
اسکرپٹ رائٹرز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی چینل حاجی محمد اسد عطاری
مدنی، اردو، انگلش، عربی، بنگلہ اور کڈز مدنی چینل مفتشین سمیت اسکرپٹ رائٹرز نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اسکرپٹ
لکھنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں اسلامی بھائی کےنکاح کےسلسلےمیں ایک نشست کااہتمام ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے نکاح پڑھایا۔
فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے تمام اسٹاف کے درمیان
سالانہ تربیتی اجتماع کا انعقاد
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی (دعوت اسلامی)کے زیرعالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کا سالانہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں
پاکستان بھر سے تمام برانچز کے اسٹاف نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 1300 تھی۔
تربیتی
اجتماع میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
”عقیدہ کی پختگی“ کے موضوع پر بیان فرمایا جبکہ نگران مرکزی مجلس شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری”صبر“
کے موضوع پر سنتوں بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔
اس
تربیتی اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائی
اور سوالات کے جوابات دیئے۔
دورانِ
اجتماع نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں نگران شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور
دیگر اراکین شعبہ نے شیلڈز تحفے میں پیش کیا۔
عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نگرانِ شوریٰ سے ملاقات
معروف اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کی 09
اکتوبر 2021ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ اس
دوران نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ (دعوتِ اسلامی) مولانا حاجی عمران
عطاری اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جواد عمر کا کہنا تھا کہ دعوتِ
اسلامی کی ٹیم نے جس طرح میرے والد مرحوم
کی آخری رسومات کی ادائیگی میں تعاون کیا ہے اور بڑھ چڑھ خدمات انجام دی ہیں اس پر
شکریہ ادا کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،میں تہہ دل سے دعوتِ اسلامی کی ٹیم
کا شکرگزار ہوں۔
نگرانِ شوریٰ نے جواد احمد کو عالمی مدنی مرکز
کراچی میں ہونے والے بارہویں شب کے مرکزی اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی
جس پر جواد احمد نے بارہویں رات فیضانِ مدینہ میں منانے کی نیت کا اظہار کیا۔
اس کے بعد نگرانِ شعبہ رابطہ برائے شوبز سید
عارف الحسن عطاری نے جواد احمد کو مدنی
چینل کے بیورو کا وزٹ کروایا اور دعوتِ
اسلامی کی خدمات سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کے نگران محمد شفاعت علی عطاری بھی موجود
تھے۔
واضح رہے کہ عمر شریف کا 2 اکتوبر 2021ء کو جرمنی کے نورنبرگ کے ایک
ہسپتال میں 61 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا، مرحوم کی نمازِ جنازہ مولانا بشیر
فاروقی صاحب نے پڑھائی جبکہ تدفین مزار مبارک حضرت سیدنا عبداللہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے احاطے میں کی گئی۔مرحوم
کا سوئم(تیجہ) 08 اکتوبر کو گلشن
اقبال میں ہوا تھا جس میں ترجمان دعوتِ
اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا تھا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی
سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور مختلف امور پر شرکا کی
تربیت فرمائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت گلشن معمار کے بلڈرز نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ
کیا۔
بلڈر
حضرات نے فیضان مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور اراکین شوریٰ حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد علی عطاری سے
ملاقات کی۔رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نےشعبہ نیو سوسائٹی کےقیام کا
مقصد اور اس کےتحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں بلڈرز نے دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
محسن
فوڈز Mohsin
Foodsکے
عہدیداران کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
اسلامی
بھائیوں نے فیضان مدینہ میں مختلف
ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔
محسن
فوڈز کے عہدیداران نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مجلس مدنی چینل کی جانب سے 7 ستمبر 2021ء کو مدنی چینل کے علمی و تحقیقی
شعبہ جات کے علمائے کرام، اسکرپٹ رائٹرز اور دیگر مدنی عملہ کا پروفیشنل ٹریننگ سیشن
ہوا جس میں مدنی چینل کے پروگرامز کو شرعی
اعتبار سے فائنل کرنے والے مفتشین اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظمِ
اعلیٰ اور نائب مدیر مولانا راشد علی
عطاری مدنی نے شرکا کی ٹریننگ کی۔ سیشن میں
جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تحریری و تحقیقی
کام کرنے کے جدید ٹولز زیر بحث لائے گئے، قرآنی آیات اور احادیث کی سیکنڈز میں سرچنگ کا
طریقہ، قرآن
و حدیث اور دیگر عنوانات پر سینکڑوں متنوع موضوعات بنانے کے طریقے بیان ہوئے اور سینکڑوں
موضوعات پر منٹوں میں کثیر مواد جمع کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سکھا یا
گیا۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مجلس مدنی چینل کی جانب سے 7 ستمبر 2021ء کو مدنی چینل کے علمی و تحقیقی
شعبہ جات کے علمائے کرام، اسکرپٹ رائٹرز اور دیگر مدنی عملہ کا پروفیشنل ٹریننگ سیشن
ہوا جس میں مدنی چینل کے پروگرامز کو شرعی
اعتبار سے فائنل کرنے والے مفتشین اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظمِ
اعلیٰ اور نائب مدیر مولانا راشد علی
عطاری مدنی نے شرکا کی ٹریننگ کی۔ سیشن میں
جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تحریری و تحقیقی
کام کرنے کے جدید ٹولز زیر بحث لائے گئے، قرآنی آیات اور احادیث کی سیکنڈز میں سرچنگ کا
طریقہ، قرآن
و حدیث اور دیگر عنوانات پر سینکڑوں متنوع موضوعات بنانے کے طریقے بیان ہوئے اور سینکڑوں
موضوعات پر منٹوں میں کثیر مواد جمع کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سکھا یا
گیا۔
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تخصصات
کے طلبہ کا سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں گزشتہ روز تخصصات کے طلبہ کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی کے طلبہ
نے عالمی مرکز میں جمع ہوکر جبکہ ملک بھرمیں زیرِ تعلیم تخصص فی الفقہ ، تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الامامت
کے طلبہ نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان میں شرکت کی۔
اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
خصوصی بیان فرمایا اور طلبہ کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔
اس موقع پر رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ و استاذالحدیث مولانا فہیم عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔