11 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی مشاورت نگران اور اراکین نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ (بوائز)کراچی کے قاری صاحبان، ناظمین اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ (دعوت اسلامی) کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شعبے کی بہتری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول ارشار فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کے لئے درس و بیان کا سلسلہ ہوتا رہتا ہےجس میں انہیں دینِ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ بتایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ عصر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

اس موقع پر کراچی سطح کے شعبہ ائمہ اور نیو سوسائٹی ذمہ دار اعجاز عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دار الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الفقہ و الاقتصادالاسلامی کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

شیخ الحدیث والتفسیرابو الصالح مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےTime management, life planning اور future planning کے حوالے سے گفتگو کی۔


لاہور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تاجران نے 29 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ اورمدنی چینل ڈیپارٹ کا وزٹ کروایا گیا۔

بعد ازاں تاجران نے نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے تاجران کو دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


29 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمایا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر Corporate Sector سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر گفتگوکی۔

بیان کے بعد نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ کرام نے براہ راست جبکہ دیگر شہروں طلبہ کرام نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دین اسلام کی خدمت کرنے اور امت رسول کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہچانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے معلمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔

ا س موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء سے 28 نومبر 2021ء تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع جاری تھا جس میں PHD/Mphil حضرات شریک تھے۔

اجتماع کے آخری دن 28 نومبر 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 26نومبر 2021ء سے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام تین دن کا سنتوں بھرے اجتماع کاآغاز ہوچکا ہےجس میں ملتان کے M.Phil/PHDہولڈرز شریک ہیں۔

دوران اجتماع26 نومبر 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ”تقویٰ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو خوفِ خدا میں زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے بھی M.Phil/PHDکے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ نیو سوسائیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور نئے بننے والی سوسائٹیز میں مساجد و مدارس کا قیام کرنے اور وہاں دینی کاموں کو فروغ دینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔