مصر کے قاری محمد وجیہ اور تنزانیہ کےقاری عبید ادریس کی
فیضان مدینہ کراچی آمد
																			
								
								
								 								 
							مصر
سے قاری محمد وجیہ اور تنزانیہ سے قاری عبید ادریس کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آمد ہوئی جہاں عربی ڈیپارٹمنٹ کے مولانا فرقان شامی نے انہیں خوش آمدید کہا۔
قراء
حضرات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ
سینٹر المدینۃ العلمیہ، عربی ڈیپارٹمنٹ  اور  شعبہ
مدنی چینل کا وزٹ کروایا گیا۔ اس کے علاوہ قاری صاحبان کو دعوت اسلامی کے تعارف پر
مشتمل پریزنٹیشن دکھائی گئی۔ 
بعدازاں
قاری عبید ادریس اور قاری محمد وجیہ نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات
کی جبکہ مولانا فرقان شامی نے انہیں دعوت اسلامی کی
جانب سے شائع ہونے والی عربک سہ ماہی میگزین ”نفحات المدینہ“ اور دعوت
اسلامی کے دینی، تعلیمی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر قاری صاحبان
نے نہایت خوشی اظہار کیا۔
									
																				15اگست
2022ء کو نعت خوان حضرات کا مدنی مذاکرہ  منعقد، امیرِ اہلِ سنت  نے مدنی پھول ارشادفرمائے
																			
								
								
								 								.jpg) 
							تفصیلات
کے مطابق دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15 اگست 2022ء
کو  عشاء کی نماز کے بعد نعت خوان اسلامی
بھائیوں کا مدنی مذاکرہ منعقد ہوا جس میں  معروف نعت خوان حضرات اور نقیب و محفل آرگنائزرز
نے شرکت کی۔ 
مدنی
مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے میں معروف نعتیہ شاعر علامہ نثار علی اجاگر اور معروف ثناخوانوں ”علامہ
بلال اویسی قادری،محمد صدیق اسماعیل قادری،حافظ طاہر قادری، حافظ احسن قادری،حافظ غلام
مصطفیٰ قادری، سید ریحان قادری،قاری محسن قادری، محمد اسد عطاری مدنی، محمد فرحان
قادری، محمد شاہ رخ قادری، عبداللہ خلیل قادری، محمد ذیشان قادری، شبیرابوطالب قادری،
حافظ ارسلان قادری،  غلام مصطفی عطاری،سید
حسان اللہ حسینی اور  محمدحسان قادری سمیت  بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت  کی۔ 
امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے  مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کو اخلاص کے ساتھ
دین کا کام کرنے، نعتیہ کلاموں کو پڑھنے میں احتیاطوں کو اپنانے اور سادگی اپنانے
سمیت دعوتِ اسلامی  کے  دینی کاموں میں حصہ ملانے کاذہن دیا۔ 
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے کراچی کے علاوہ فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آباد سمیت
متعدد مقامات پر یہ مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر جمع ہوکر دیکھا گیا جن میں مقامی
نعت خوان اور عاشقانِ رسول شریک تھے۔
									
																				14 اگست کی شب فیضان مدینہ کراچی میں ”اجتماع
استقبال حجاج“ منعقد ہونے جارہا ہے
																			
								
								
								 								 
							دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 14 اگست 2022ء کو اتوار کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”اجتماعِ استقبال حجاج “ ہونے جارہا ہے جس
میں اس سال حج کرنے والے عاشقان رسول خصوصی
طور پر  شریک ہونگے۔
اجتماع
میں محفل نعت اور مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 5محرم
الحرام 1444ھ کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں اس کا اعلان فرمایا اور  تمام عاشقان رسول کو اس حوالے سے کوشش کرنے اور
ذمہ داران کو حاجیوں سے رابطہ  اور انفرادی
کوشش کرکے انہیں اجتماع میں لانے کی ترغیب دلائی ہے اور شرکت کرنے والوں کو اپنی دعاؤں
سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک!جو اس ”اجتماعِ استقبال حجاج“ میں شریک ہواُسے ایک بار پھر حج کی
سعادت نصیب فرما، ایک بار پھر میٹھا مدینہ دِکھا اور ہم سب ہی کو بار بار حج و
زیارتِ مدینہ سے مشرف فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
.jpeg) 
							دنیا بھر کے لوگوں کو دینِ اسلام اور دامنِ
مصطفیٰ ﷺ سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 2 ستمبر 2022ء کو ہونے والے یومِ
دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔
رکنِ شوریٰ نے رواں سال 2022ء میں بھر پور انداز
سے یومِ دعوتِ اسلامی منانے اور زیادہ سے زیادہ اس کی تشہیر کرنے کا ذہن دیا جس پر
میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
									
																				آج دوپہر سے فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع شروع
ہونے جارہا ہے
																			
								
								
								 								 
							دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی دوپہر 3:00 بجے سے 31 جولائی 2022ء کے شام 5:00
بجے تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے جارہا
ہے جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات افراد شریک ہونگے۔
تمام
پروفیشنلز حضرات 30جولائی 2022ء کی رات ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شریک
ہوکر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کےمدنی پھولوں
سے فیض یاب ہونگے۔
اس اجتماع
میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ،
استاذ الحدیث حاجی مولانا محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ،
اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین
عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنل محمدثوبان عطاری وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
.jpeg) 
							دعوتِ اسلامی کا نعرہ پودا لگانا ہے درخت بنانا
ہے کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں میٹ اپ ہوا جس میں
شعبہ ایف جی آر ایف سمیت دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹ اپ میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے اسلامی بھائیوں سےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شجر کاری مہم کے متعلق اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا اور انہیں اس سال 2022ء میں بھر پور انداز سے شجر کاری منانے کا
ذہن دیا۔
بعدازاں میٹ اپ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نےاس حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیااور احسن طریقے سے شجر کاری میں حصہ
لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
									
																				فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتما ع کا
انعقاد، کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
																			
								
								
								 								 
							دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جون 2022ء بروز
جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے عاشقانِ رسول کو ذوالحجۃالحرام کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اسلامی بھائیوں
کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت سے  بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
									
																				فیضان مدینہ کراچی میں کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد
کے درمیان پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد
																			
								
								
								 								 
							دنیا
کے بیشتر شعبے میں منظم انداز سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی
دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر سے
وابستہ پروفیشنلز حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” Building
Bridges “ کے
موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور
اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیا۔ 
.jpeg) 
							دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں عاشقانِ رسول کے جامعات سے آئے ہوئے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کاانعقاد کیا گیا جس
میں اراکینِ شوریٰ نے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے متعلق آگاہی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
									
																				سنی جامعات کے طلبہ کرام کے درمیان  رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کا بیان
																			
								
								
								 								 
							16
جون 2022ء  بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں پاکستان بھر سے سنی جامعات کے طلبہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”اسلام کی روشنی ساری دنیا میں کیسے
پہنچی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلام کی تبلیغ میں صحابہ
کرام علیہم
الرضوان
کی قربانیاں بیان کیں۔
 اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری،
حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی مولانا
جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
 
							عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا  سلیم اللہ
شیخ (ڈپٹی C.E.Oنجی
بینک)نے اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ 
ہیڈ
آف پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ (Public
Relations Department) نے انہیں اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ)،
مدنی چینل اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور وہاں ہونےوالی ایکٹیویٹیز Activitiesکے
بارے میں بریفنگ دی۔بعد ازاں سلیم اللہ شیخ اور ان کے وفد کو دعوت اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیو منٹری Documentary
بھی دکھائی گئی جس پر سلیم اللہ شیخ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شخصیات کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔
.jpg) 
							پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی چینل
کے اسٹاف نے شرکت کی۔
مدنی
چینل کے C.E.Oمولانا
محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور ڈیپارٹمنٹ
کی مزید ترقی کے لئے اپنی خدمات اور صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شرکا
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
 
					   	    	 - Copy.jpg) 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	