مصر سے قاری محمد وجیہ اور تنزانیہ سے قاری عبید ادریس کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں عربی ڈیپارٹمنٹ کے مولانا فرقان شامی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

قراء حضرات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ، عربی ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ مدنی چینل کا وزٹ کروایا گیا۔ اس کے علاوہ قاری صاحبان کو دعوت اسلامی کے تعارف پر مشتمل پریزنٹیشن دکھائی گئی۔

بعدازاں قاری عبید ادریس اور قاری محمد وجیہ نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ مولانا فرقان شامی نے انہیں دعوت اسلامی کی جانب سے شائع ہونے والی عربک سہ ماہی میگزین ”نفحات المدینہ“ اور دعوت اسلامی کے دینی، تعلیمی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر قاری صاحبان نے نہایت خوشی اظہار کیا۔