دنیا کے بیشتر شعبے میں منظم انداز سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ پروفیشنلز حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” Building Bridges “ کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیا۔