دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اگست 2022ء کو اتوار کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”اجتماعِ استقبال حجاج “ ہونے جارہا ہے جس میں اس سال حج کرنے والے عاشقان رسول خصوصی طور پر شریک ہونگے۔

اجتماع میں محفل نعت اور مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 5محرم الحرام 1444ھ کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں اس کا اعلان فرمایا اور تمام عاشقان رسول کو اس حوالے سے کوشش کرنے اور ذمہ داران کو حاجیوں سے رابطہ اور انفرادی کوشش کرکے انہیں اجتماع میں لانے کی ترغیب دلائی ہے اور شرکت کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک!جو اس ”اجتماعِ استقبال حجاج“ میں شریک ہواُسے ایک بار پھر حج کی سعادت نصیب فرما، ایک بار پھر میٹھا مدینہ دِکھا اور ہم سب ہی کو بار بار حج و زیارتِ مدینہ سے مشرف فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم