15اگست
2022ء کو نعت خوان حضرات کا مدنی مذاکرہ منعقد، امیرِ اہلِ سنت نے مدنی پھول ارشادفرمائے
تفصیلات
کے مطابق دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15 اگست 2022ء
کو عشاء کی نماز کے بعد نعت خوان اسلامی
بھائیوں کا مدنی مذاکرہ منعقد ہوا جس میں معروف نعت خوان حضرات اور نقیب و محفل آرگنائزرز
نے شرکت کی۔
مدنی
مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے میں معروف نعتیہ شاعر علامہ نثار علی اجاگر اور معروف ثناخوانوں ”علامہ
بلال اویسی قادری،محمد صدیق اسماعیل قادری،حافظ طاہر قادری، حافظ احسن قادری،حافظ غلام
مصطفیٰ قادری، سید ریحان قادری،قاری محسن قادری، محمد اسد عطاری مدنی، محمد فرحان
قادری، محمد شاہ رخ قادری، عبداللہ خلیل قادری، محمد ذیشان قادری، شبیرابوطالب قادری،
حافظ ارسلان قادری، غلام مصطفی عطاری،سید
حسان اللہ حسینی اور محمدحسان قادری سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کو اخلاص کے ساتھ
دین کا کام کرنے، نعتیہ کلاموں کو پڑھنے میں احتیاطوں کو اپنانے اور سادگی اپنانے
سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کاذہن دیا۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے کراچی کے علاوہ فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آباد سمیت
متعدد مقامات پر یہ مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر جمع ہوکر دیکھا گیا جن میں مقامی
نعت خوان اور عاشقانِ رسول شریک تھے۔