63 دن مدنی تربیتی
کورس اور 30 دن قراٰن و حدیث کورس کے عاشقانِ رسول کی تربیت کا سلسلہ
یکم جنوری 2023ء بروز
اتوار دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ فجر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں 63 دن مدنی تربیتی کورس اور 30 دن قراٰن و حدیث
کورس کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ
رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور حاضرین کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ ) کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ ُالمدینہ کے طلبۂ کرام میں ٹریننگ سیشن
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 8
دسمبر 2022ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ ُالمدینہ کے طلبۂ کرام میں ٹریننگ سیشن ہواجس میں رکن ِشوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکن ِشوریٰ نے طلبہ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں پڑھائی کے
ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ )کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(
7
دسمبر 2022ء بروز بدھ سوات سے آئے
ہوئے علمائے کرام نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
آخر
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آئے
ہوئے پشتون علمائے کرام سے ملاقات فرمائی
اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز
انہیں تحائف بھی پیش کئے جس پر انہوں نے
اظہار مسرت کرتے ہوئےاچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
مختلف شعبہ جات ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 29 نومبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ مدنی کورسز
اور شعبہ مدنی قافلہ کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین
قافلہ عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی۔
علاوہ ازیں اراکینِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
30 نومبر 2022ء
بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں صوبۂ بلوچستان سے آئے ہوئے
اسلامی بھائیوں کے لئے منعقد ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کی آخری نشست کا
انعقاد کیا گیا۔
اس اختتامی نشست میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے کورس کے
شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں مزید کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے کورس کے اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری معاون رکن شوری ٰ مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضانِ قرآن و حدیث کورس کے اختتام پر سنتوں
بھرا بیان
29نومبر2022ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بلوچستان سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کے لئے ہونے والے ایک ماہ
کے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کے اختتام پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
اپنی زندگی کے شب و روز نیک اعمال کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں آنے اور ہر ہفتہ مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل
سیکریٹری علی گل سنجرانی کی فیضانِ مدینہ کراچی آمد
گزشتہ روز انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی گل سنجرانی کی دیگر
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
آمد ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف
ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کے بارے
میں معلومات فراہم کیں۔
آخر میں سیکریٹری علی گل
سنجرانی نے دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کو سراہا اوراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کی عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات تمام ڈیپارٹمنٹس کے
ایچ او ڈیز کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے اُن کی تربیت کی۔
17
نومبر 2022 ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ فجر امامت کورس کے عاشقانِ رسول میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا ۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے علاقوں میں احسن انداز میں دعوت ِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا حکومتی وفد کے ہمراہ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ
12
نومبر 2022ء کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حکومتی وفد کے ساتھ عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، رکن شوری
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ رکن شوریٰ
حاجی عبد الحبیب عطاری نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو فیضان مدینہ میں قائم
مختلف شعبہ جات (دار
الافتاء اہلسنت، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ)،
مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی، ٹرانسلیشن ڈیپارٹ،آئی ٹی) کا دورہ
کروایا اور وہاں سے دنیا بھر میں ہونے والے علمی، دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی۔ کامران خان ٹیسوری نے شعبہ جات کا وزٹ کرتے ہوئے دار الافتاء اہلسنت
میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری صاحب حفظہ اللہ اور
مفتی محمد سجاد عطاری مدنی صاحب حفظہ اللہ سے ملاقات کی
اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
گورنر
سندھ کامران خان ٹیسوری کو بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کی پریزنٹیشن دکھائی گئی جبکہ نگران شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور دنیا بھر میں
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔آخر میں نگران شوریٰ نے گورنر
سندھ کو ”فیضان قرآن ڈیجیٹل پین“،
مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”اے ایمان والو“ اور ”معرفۃ القرآن“ تحفے میں
دی۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد رفیع عطاری بھی
موجود تھے۔
گورنر
سندھ کامران خان ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الحمد اللہ
عزوجل
فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کا موقع ملا، بے شک دعوت اسلامی اپنے ہر شعبے میں
بے مثال کام کررہی ہے، اس کے علاوہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ یہاں سے بے سہارا
لوگوں کی مدد بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کا اپنے طالب علموں کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم
فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ دعوت اسلامی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے سے منسلک ایک ایک
شخص کو مکمل ادارہ بنارہا ہے۔ کامران خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتہائی
منظم انداز سے کام کرنے پر ہم دعوت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گورنر سندھ
نے اپنی گفتگو میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ صوبۂ سندھ کے
تعلیمی اداروں (اسکول،
کالجز)
میں قرآن پاک کے ترجمہ کو نصاب میں شامل کیا جائے۔
9 نومبر 2022ء
بروز بدھ ٹیلی تھون کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ مدینہ کراچی کے تمام اسٹاف نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسٹاف کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ
کیا ۔
رکنِ شوریٰ نے مختلف
ڈیپارٹمنٹس کی ٹیلی تھون کے حوالے سے اب
تک کی کارکردگی بیان کی اور دعوتِ اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی
کاموں میں مزید ترقی کے لئے تمام اسٹاف کو زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے اور اپنے عزیز و اقاریب کو بھی اس کی ترغیب
دلانےکا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
تمام ڈیپارٹمنٹس کے ایچ او ڈیز کے ہمراہ مختلف اہم امور پر مشاورت کی۔واضح رہے اس
موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایم پی اے غلام جیلانی
اور کے الیکٹرک کے عہدیداران کی آمد
8نومبر
2022ء کو M.P.A
غلام
جیلانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ اور K الیکٹرک کےریجنل ہیڈ عدنان نے اپنے عہدیداران کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید
کہا۔
ان
شخصیات کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ)،
ٹرانسلیشن ڈیپارٹ، مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ
کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کی اپڈیٹس فراہم کیں۔
آخر
میں مہمانوں نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔