دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 جنوری 2023ءبروز جمعہ بعد نمازِ فجرعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس
میں کے پی کے سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی نیز انہیں
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ شامل کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
19 جنوری 2023ء بروز جمعرات ایونٹ مجلس فیضانِ
مدینہ کا عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹ،ساؤنڈ ڈیپارٹ سمیت دیگر مجلس فیضانِ مدینہ نے
شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے پروگرامز کی تیاریوں کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے نیز مینجمنٹ مضبوط بنانے
کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی بھی کی جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کا عزمِ مصمم کا اظہارکیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 دینی کام
و مدرسۃُ المدینہ بالغان کورس
15
جنوری 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 دینی کام و مدرسۃُ
المدینہ بالغان کورس کا انعقادہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ بوائز ڈسٹرکٹ ملیر 1کے طلبہ ٔکرام وذمہ داران نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکائے کورس
کو دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کرنے کے تعلق
سے مدنی پھول دیئے نیز
اس موقع پر بالخصوص مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے کے حوالے پریزنٹیشن
سلائیٹ کے ذریعے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی
کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
جامعۃ المدینہ کراچی سٹی کے ذمہ دار سید ساجد عطاری کی
اہلیہ کی نماز جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کردی گئی
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے رکن مجلس اور کراچی سٹی کے ذمہ دار مولانا سید
ساجد عطاری مدنی کی اہلیہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی گئی۔
شیخ
الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں
مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی محمد سجاد عطاری مدنی، مفتی محمد حسان عطاری مدنی،
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، رکن شوریٰ
حاجی امین قافلہ عطاری، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سمیت مرحومہ کے
عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے ایصالِ ثواب
کے لئے دعائیں کی گئیں۔
فیضان مدینہ کراچی میں شانِ صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ پر
نگران شوریٰ کا بیان
14
جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے
زیر اہتمام اسلام کے پہلے خلیفہ ، افضل البشر، یارِ غار مصطفےٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، ام المؤمنین سیدتنا عائشہ کے بابا
امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے عرس
شریف کے موقع پرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اراکین مجلس اور مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ و
اساتذۂ کرام براہ راست جبکہ دیگر جامعات المدینہ (بوائز اینڈ
گرلز) کے
طلبہ و طالبات اور اساتذۂ کرام بذریعہ
مدنی چینل شریک ہوئے۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”شان صدیق اکبر“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور طلبہ کو اپنے اسلاف کی سیرت کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے کا
ذہن دیا۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلمین کے لئے سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام
10
جنوری 2023 ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلمین کے لئے
سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت عاشقان رسول نے شرکت
کی ۔
مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے معلمین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور
انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
فیضان
مدینہ کراچی میں فیضان مرشد کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا ابیان
14
جنوری 2023 ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضانِ مرشد کے
اسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی ۔
مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
13
جنوری 2023 ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کورٹ کے اسٹاف کی
آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ برائے وکلا کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور ملاقات
کی ۔
مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کورٹ کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔ (
کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
مختلف شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں
دینی کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 10 جنوری 2023ء بروز منگل کراچی سٹی ڈویژن 1 کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ 12 دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں
میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ
اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی
محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی
موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دورۃ الحدیث شریف عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماع
کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کا 6
جنوری 2023ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا ۔ اجتماع میں H.O.D ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔
مولانا مہروز عطاری مدنی نے طلبہ اور اساتذہ کرام
کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر مہروز عطاری مدنی نے کہا کہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے۔ اس میں مختلف موضوعات پر مضامین قارئین کی علمی پیاس بجھاتے
ہیں اور ان کی معلومات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ تاجر ہو یا مزدور ، ڈاکٹرہو یا مریض، بچے ہوں یا نوجوان، مرد ہو یا عورت الغرض ہر ایک کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے خوب
سیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہفتہ ٔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منایا رہا ہے اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے والوں
کو دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔ سال 2023 کے آغاز پر ہم اگر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
سالانہ بکنگ کروالیں گے تو یہ ہمیں گھر بیٹھے ہی موصول ہوجایا کرے گا اور یوں ہم گھر بیٹھے
علم دین کا خزانہ حاصل کرلیں گے ۔
اس موقع پر اساتذۂ کرام کے درمیان بھی مدنی
مشورہ ہوا جس میں اساتذۂ کرام کے ہمراہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے گفتگو رہی۔
طلبہ اور اساتذۂ کرام نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی سالانہ بکنگ کرنے اور اس کا مطالعہ کرنے اور اس کو عام کرنے سمیت اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے
ذمہ داران کی دعوت پر شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی ۔
بعدازاں
شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدمات ِ دعوت ِاسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
31
دسمبر2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو طھارت کے متعلق شرعی احکام سیکھائے اور اسلامی بھائیوں کو مزید علم ِدین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)