5 ربیع الاوّل, 1445 ہجری
ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان
ٹریننگ سیشن کا انعقاد
Fri, 7 Apr , 2023
168 days ago
ٹرانسلیشن
ڈیپارٹمنٹ (دعوت
اسلامی)کے
زیر اہتمام16 تا 18 مارچ 2023ء تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ٹریننگ
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرانسلیشن ڈیپارٹ کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تین
دن تک ہونےوالے سیشن میں 16 مارچ کو محمد وسیم عطاری نے ”English+OL“
جبکہ محمد رفیق عطاری اور عبد الماجد عطاری نے ”Regional
Languages“ کے متعلق گفتگو کیں۔ سیشن کے دوسرے دن سید
حمزہ نے ”Formation“ پر
کلام کیا۔
اسی
طرح18 مارچ کو شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”Soft skill“
کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اہم نکات بیان کئے۔ اس سے قبل مولانا
سید ریحان علی عطاری نے ”شرعی تفتیش“ کے موضوع پر بات چیت کی اور اہم مسائل سے
آگاہ کیا۔