فیضان مدینہ کراچی میں ڈونیشن سیل اور مدرسۃ
المدینہ بالغان کے ذمہ داران کامدنی مشورہ
28 مارچ 2023ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شعبہ
ڈونیشن سیل اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اس مدنی
مشورے میں شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے ہمیشہ منسلک رہنے کے لئے
مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کے علاوہ رکن شوری نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنےاور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا
جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رکن شوری حاجی محمد علی عطاری ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفی انیس)
22
مارچ 2023ء بروز بدھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج
محبوب اعوان نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ
کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے محبوب
اعوان کی رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کروائی ۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے
والے دعوت اسلامی کے دینی ،تعلیمی اور
امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 22 مارچ 2023ء بروز
بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے
خیرخواہ اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا
اجتماع ہوا ۔
جہاں رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کے
اعتکاف کے انتظامی معاملات کے متعلق نکات
بتائےجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
21 مارچ 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا جس میں رمضان اعتکاف کے ذمہ داران و معلمین نے شرکت کی۔
رکن شوری نے اجتماع میں شریک شرکا کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے رمضان اعتکاف کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں شرکا کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات اور انکا حل بھی دیئے ۔(رپورٹ : کراچی سٹی نگران آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
اسلام آباد سے آئے ہوئے تاجران اور بزنس کمیونٹی
کے وفد کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
آمد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آئے ہوئے مختلف
تاجران اور بزنس کمیونٹی کے وفد نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تاجران
اور بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں کو عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے اُن
ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔
علاوہ ازیں وفد میں موجود تاجران و بزنس کمیونٹی
کے اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری سے ملاقات ہوئی۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔بعدازاں وفد
کی خصوصی مدنی مذاکرے میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت سے ملاقات بھی
کی۔ (رپورٹ: محمد
مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ روز شہر کراچی کے پراپرٹی ڈیلرز نے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ذمہ دار عبد الرزاق عطاری نے
انکا استقبال کیا اور ملاقات کی۔
ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نے مہمانوں کو دعوت
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر ڈاکیومنٹری دکھائی اور شعبہ جات المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر ،
شعبہ تراجم، فیضان آن لائن فاؤنڈیشن اور
مدنی چینل دکھائے ۔ جس پر ڈیلرزحضرات نے خوشی کا اظہار کیا اور نیکی کے کاموں میں
حصہ لینے کی نیت کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
22
فروری 2023ءبروز بدھ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے ہمراہ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں لائبریری
کا افتتاح فرمایا۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں علمِ دین کے فضائل بتائے نیز اس
لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو اپنی علمی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
پٹھان اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
5 فروری 2023ء
بروز اتوار عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پٹھان اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
قلات
ڈویژن کے اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ کا فیضانِ مدینہ کراچی میں دورہ
28جنوری
2023ء بروز ہفتہ کراچی ارمابیل پریس کلب اوتھل کے صحافی رفیق تبسم جہانزیب ، غلام قادر، عبدُالرزاق،
محمد ایوب ،عابد لنگاہ اور قلات ڈویژن کے اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ نے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا
۔
عالمی
مدنی مرکز پہنچنے پر ڈویژن نگران لیاقت عطاری اور نگرانِ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ عثمان عطاری نے شخصیات کو ویلکم کہا نیز انہیں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں
کےبارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا
اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 30جنوری
2023ء بروز پیر امیر مدنی قافلہ کورس کاسلسلہ
ہوا جس میں بلوچستان اطراف کے علاقوں سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی
قافلہ کیا ہے؟، امیر قافلہ کو کیسا ہونا چاہئے؟، ایک مدنی قافلہ ذمہ دار کن خصوصیات
کا حامل ہونا چاہیے؟، انفرادی کوشش کیسے کریں؟ علاقائی دورے کو مضبوط کیسے بنایا
جائے؟ وغیرہ موضوعات پر تربیت فرمائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا بیان
دعوتِ
اسلامی کے تحت 24جنوری 2023 ءبروز منگل رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان
بھر سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے تقریباً 3 ہزار سےزائد عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں رجبُ المرجب کے مدنی
مذاکروں میں دل جمعی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیااور اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عراق کے دارالحکومت بغداد سے آئے ہوئے شیخ علی طارق الحنفی کی
فیضانِ مدینہ کراچی آمد
پچھلے دنوں عراق کے
دارالحکومت بغداد سے آئے ہوئے شیخ علی
طارق الحنفی کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمد ہوئی جہاں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شیخ علی طارق الحنفی کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ) کا وزٹ کروایا اور دعوتِ
اسلامی کی جانب سے مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے کُتُب و رسائل کے متعلق بریفنگ
دی۔