دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اور 11 جون 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا پروفیشنلز اجتماع منعقد  کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز، انجینئرز، پرنسپلز، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ اجتماع کے پہلے دن استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نے بیانات کئے جبکہ مفتی حسان عطاری مدنی نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

شرکائے اجتماع نے ہفتے کی رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔ اجتماع کے دوسرے دن دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائی۔اس کے علاوہ دو دن کے ہونے والے پروفیشنلز اجتماع میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے بھی وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات کئے۔