14 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام اسلام کے پہلے خلیفہ ، افضل البشر، یارِ غار مصطفےٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، ام المؤمنین سیدتنا عائشہ کے بابا امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے عرس شریف کے موقع پرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین مجلس اور مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ و اساتذۂ کرام براہ راست جبکہ دیگر جامعات المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) کے طلبہ و طالبات اور اساتذۂ کرام بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”شان صدیق اکبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو اپنے اسلاف کی سیرت کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔