دورۃ الحدیث شریف عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماع
کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کا 6
جنوری 2023ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا ۔ اجتماع میں H.O.D ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔
مولانا مہروز عطاری مدنی نے طلبہ اور اساتذہ کرام
کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر مہروز عطاری مدنی نے کہا کہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے۔ اس میں مختلف موضوعات پر مضامین قارئین کی علمی پیاس بجھاتے
ہیں اور ان کی معلومات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ تاجر ہو یا مزدور ، ڈاکٹرہو یا مریض، بچے ہوں یا نوجوان، مرد ہو یا عورت الغرض ہر ایک کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے خوب
سیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہفتہ ٔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منایا رہا ہے اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے والوں
کو دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔ سال 2023 کے آغاز پر ہم اگر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
سالانہ بکنگ کروالیں گے تو یہ ہمیں گھر بیٹھے ہی موصول ہوجایا کرے گا اور یوں ہم گھر بیٹھے
علم دین کا خزانہ حاصل کرلیں گے ۔
اس موقع پر اساتذۂ کرام کے درمیان بھی مدنی
مشورہ ہوا جس میں اساتذۂ کرام کے ہمراہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے گفتگو رہی۔
طلبہ اور اساتذۂ کرام نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی سالانہ بکنگ کرنے اور اس کا مطالعہ کرنے اور اس کو عام کرنے سمیت اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔