فیضانِ مدینہ کراچی میں معتکفین کے درمیان رکنِ
شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری کا بیان

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے
وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرا بیان کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 22 رمضانُ المبارک 1443ھ کی
شب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل
رضا عطاری نے معتکفین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے معتکفین کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی سٹی کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی
سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،
حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے جبکہ کراچی سٹی
کے شعبہ ذمہ داران، نگران ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران ٹاؤن مشاورت اور تنظیمی ڈویژن کے
ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
نگران
شوریٰ نے ان کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں
اعتکاف کرانے کے متعلق رہنمائی کی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب
دلائی۔
آخر میں
نمایاں کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ نگران ، ٹاؤن نگران اور تنظیمی ڈویژن نگرانوں میں
”فیضان قرآن ڈیجیٹل پین“ تحفے میں پیش کیا۔
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اعتکاف اور مدنی عطیات کے
حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسٹاف کی Performanceکو
سراہنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں مدنی چینل کے تمام اسٹاف اور نگران شعبہ حاجی اسد عطاری مدنی نے شرکت کی۔
تقریب
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور مدنی چینل کی مزید ترقی کے لئے کوششیں
کرنے کی ترغیب دلائی۔
تقریب
کے آخر میں بہترین Performance والے اسلامی بھائیوں کو Appreciataionشیلڈز
پیش کی گئی۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف
ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے معلمین کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دوسری جانب کراچی سٹی مشاورت کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے رمضان عطیات کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا اور اہداف دیئے جس پر وہاں
موجود ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ، کراچی سٹی ذمہ داران کی شرکت
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی
سٹی کے ذمہ داران سمیت بذریعہ انٹرنیٹ چند ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین
عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے لئے بھر پور انداز میں عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
20
مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن، علاقائی مشاورت، مدرسۃ المدینہ اور
جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور رمضان میں ہونے والے
اجتماعی اعتکاف اور ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں پشاور سے آئے ہوئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے
صحافیوں اور ذمہ داران کے لئے ایک میٹنگ منعقدکی گئی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین
عطاری نے صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے انہیں نیکی کی کاموں میں حصہ لینے اور علمِ دین
سیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں زنزیبار افریقہ سے آئے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں نے رکن ِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔اس موقع پرعالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں بیرونِ ملک کے ذمہ دار اور
کینیا سفر کرنے والے مبلغ محمد عمران عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
زنزیبار افریقہ سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ
حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں زنزیبار افریقہ سے آئے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں نے رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر مختلف ممالک (آسٹریلیا، سوڈان، کینیا، سری لیون) میں سفر کرنے والے مبلغین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ ائمہ مساجد، مدرسۃا لمدینہ بالغان اور
ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ کراچی میں شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان
کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکینِ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ
عطاری نے اسلامی بائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
ارکینِ شوریٰ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے
رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گلشن اقبال ٹاؤن کے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد
.jpeg)
پچھلے دنوں گلشن اقبال ٹاؤن کے پروفیشنلز اسلامی
بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آمد ہوئی جہاں انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور رمضان المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)