عازمینِ حج کے لئے فیضانِ مدینہ کراچی میں کل عظیم
الشان حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا
دعوتِ اسلامی کی جانب سے حج پر جانے والے خوش
نصیب افراد کی تربیت کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی محفل مدینہ و حج تربیتی اجتماع
منعقد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کل بروز
05جون کو عالمی مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا ۔ اجتماع کی تقریب دو
نشستوں میں ہوگی۔
پہلی نشست کا آغازکل دوپہر 2بجے ہوگا جس میں عازمینِ حج کو احرام باندھنے کا طریقہ اور حج کے
متعلق دیگر احکام سکھائے جائیں گے۔
دوسری نشست رات عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوگی
جس میں خصوصی طور پر شیخ طریقت امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرکت فرمائیں گے اور عازمینِ حج کی تربیت فرمائیں گے۔اس
موقع پر نعت خوانی اور تصورِ مدینہ کا
سلسلہ بھی ہوگا جس میں نعت خوان حضرات
یادِ مدینہ اور حج سے متعلق کلام پیش کریں
گے۔تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
اس موقع پر امیر اہلِ سنت عازمین حج سے ملاقات
بھی فرمائیں گے، لہذا عازمین حج اپنے حج
فارم اور ضروری کاغذات وغیرہ کے ہمراہ فیضانِ مدینہ تشریف لائیں، حج فارم اور ضروری کاغذات
وغیرہ کے بغیر ملاقات کا ٹوکن دستیاب نہیں
ہوگا۔
یہ دونوں نشستیں مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی کی جائیں
گی۔
واضح رہے کہ کرونا وبا کے بعد پہلی دفعہ بین
الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس سال 2022ء میں دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان حج
کرسکیں گے جس میں سے ملک پاکستان کو 81
ہزار 132 عازمین کا کوٹہ دیا گیاہے۔