دعوتِ اسلامی کا نعرہ پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں میٹ اپ ہوا جس میں شعبہ ایف جی آر ایف سمیت دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹ اپ میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں سےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شجر کاری مہم کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں اس سال 2022ء میں بھر پور انداز سے شجر کاری منانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں میٹ اپ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےاس حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیااور احسن طریقے سے شجر کاری میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جون 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عاشقانِ رسول کو ذوالحجۃالحرام کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت سے بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا کے بیشتر شعبے میں منظم انداز سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ پروفیشنلز حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے Building Bridges کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں عاشقانِ رسول کے جامعات سے آئے ہوئے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کاانعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ شوریٰ نے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 جون 2022ء  بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے سنی جامعات کے طلبہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”اسلام کی روشنی ساری دنیا میں کیسے پہنچی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلام کی تبلیغ میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کی قربانیاں بیان کیں۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی مولانا جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا  سلیم اللہ شیخ (ڈپٹی C.E.Oنجی بینک)نے اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔

ہیڈ آف پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ (Public Relations Department) نے انہیں اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور وہاں ہونےوالی ایکٹیویٹیز Activitiesکے بارے میں بریفنگ دی۔بعد ازاں سلیم اللہ شیخ اور ان کے وفد کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیو منٹری Documentary بھی دکھائی گئی جس پر سلیم اللہ شیخ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شخصیات کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی چینل کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مدنی چینل کے C.E.Oمولانا محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور ڈیپارٹمنٹ کی مزید ترقی کے لئے اپنی خدمات اور صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے حج پر جانے والے خوش نصیب افراد کی تربیت کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی محفل مدینہ و حج تربیتی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کل بروز 05جون کو عالمی مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا ۔ اجتماع کی تقریب دو نشستوں میں ہوگی۔

پہلی نشست کا آغازکل دوپہر 2بجے ہوگا جس میں عازمینِ حج کو احرام باندھنے کا طریقہ اور حج کے متعلق دیگر احکام سکھائے جائیں گے۔

دوسری نشست رات عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوگی جس میں خصوصی طور پر شیخ طریقت امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرکت فرمائیں گے اور عازمینِ حج کی تربیت فرمائیں گے۔اس موقع پر نعت خوانی اور تصورِ مدینہ کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں نعت خوان حضرات یادِ مدینہ اور حج سے متعلق کلام پیش کریں گے۔تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 

اس موقع پر امیر اہلِ سنت عازمین حج سے ملاقات بھی فرمائیں گے، لہذا عازمین حج اپنے حج فارم اور ضروری کاغذات وغیرہ کے ہمراہ فیضانِ مدینہ تشریف لائیں، حج فارم اور ضروری کاغذات وغیرہ کے بغیر ملاقات کا ٹوکن دستیاب نہیں ہوگا۔

یہ دونوں نشستیں مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کے بعد پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس سال 2022ء میں دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان حج کرسکیں گے جس میں سے ملک پاکستان کو 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ دیا گیاہے۔


پروفیشنلز حضرات کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس پروگرام میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات شرکت کرسکیں گے۔ پروفیشنلز اجتماع میں ہیڈآف پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ و موٹیویشنل اسپیکرمحمد ثوبان عطاری شرکا کے درمیان ” Building bridges “ کے موضوع پر بیان فرمائیں گے۔اس کے علاوہ اجتماع میں کارپوریٹ سیکٹر میں دینی کام کرنے اور اس کے طریقہ کار کے متعلق بھی ایک سیشن بھی منعقد کی جائے گی۔

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 21 مئی 2022ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرانسلیشن ڈیپارٹ کے ملک و بیرون ملک (افریقہ، یورپ، ایشیاء) میں موجود مترجم، مفتش اور دیگر ٹیم ممبرز نے شرکت کی۔

نشست کے آغاز میں قرآن کریم کے تراجم کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں نیشنل اور انٹرنیشنل 29 زبانوں میں تراجم قرآن کا کام کتنا ہوا ہےیہ بیان کیا گیا۔

رپورٹ پیش کرنے کے بعد رئیس دار الافتاء اہلسنت، شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور تین موضوعات پربیان فرمایا جن کا خلاصہ درجِ ذیل ہے:

(1)کام کرنے والے کی نیت اور مقصد

مفتی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے اپنے کام کو سرانجام دیتے ہوئے جو نیت اور مقصد پیش نظر ہونا چاہیے اس پر توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ ’’نیت کی بلندی ، ہمت کی بلندی اور محنت“ کسی بھی کام کو اچھے انداز میں کرنے کے لیے بنیادی چیزیں ہیں۔ اس کام کی سعادت اور عظمت کو ہر دم پیش نظر رکھیں تورحمت خداوندی کاحصول بھی ہو گا ۔اپنا قیمتی وقت دیتےہوئے ہمارا اصل مقصد کام ہونا چاہیئے، جو لوگ کام کو بقیہ معاملات پر ترجیح دیتے ہیں وہی کامیاب ہوتے تھے۔مفتی صاحب نے کام کی نیت کے حوالے سے فرمایا کہ دیگر کسی بھی مصروفیات سے زیادہ اہم اپنا وقت اپنے کام کو دیتے ہیں اس لئے کام کی نیت عظیم ہے۔ مفتی صاحب نے اپنا معمول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے اپنے کام کی نیتیں لکھ کر رکھی ہوئی ہے اور ہر تین دن میں ان کی دہرائی کرتا ہوں۔

(2)ترجمہ کے کام کی اہمیت و عظمت

مفتی قاسم صاحب حفظہ اللہ نے ترجمہ کے کام کی اہمیت وعظمت بیان کرتے ہوئے فرما یا کہ حضورخاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم تمام اقوام کی طرف مبعوث ہوئے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نذیر یعنی ڈر سنانے والا ہونا یہ سب قوموں کے لیے ہے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام سب لوگوں تک ان کی زبان میں پہچانا عظیم سعادت ہے۔ یہ کام کتنی ذمہ داری کا ہے اس کی اہمیت کو اس طرح سمجھیں کہ حدیث کا ترجمہ کرنے والا رسول اللہ ﷺ کی اور ان کے احکامات کی ترجمانی کررہا ہوتا ہے۔ اردو ترجمہ پڑھنے والا یہ نہیں کہتا کہ ترجمہ نگار کا فرمان ہےبلکہ وہ یہی کہتا ہے کہ رسول اللہ کا فرمان ہے۔

اسی طرح ترجمہ کے کام کا اثر ، اس کی معنویت اور اہمیت بعض اوقات صدیوں تک باقی رہتی ہےاور ترجمہ کرنے والے کو اس کا اجر ملتا رہتا ہے۔ شیخ سعدی علیہ الرحمہ نے جو قرآن کا ترجمہ فارسی میں کیا ہےاس کا فائدہ آج تک ہو رہاہے۔

(3) ترجمہ کرنے میں کیا انداز ہو

اس موضوع پر کلام کرتے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا کہ ترجمہ بنیادی طور ایک زبان کے کلا م کو دوسری زبان میں منتقل کرنے کا نام ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک زبان کی فصاحت،زوربیانی ،تہذیب ،سوچ ،نظریات ، حسن بیان اور ذوق کو دوسری زبان میں منتقل کرنے سے ہی ترجمہ میں نکھار آتا ہے ۔ اور اس کے لیے مسلسل کوشش اور سیکھنے کی تگ و دو میں رہنا ضروری ہے ۔ ترجمے کی روح یہی ہے کہ جن الفا ظ اور قیودات کا اصل زبان میں لحاظ کیا گیا ہے اس کا لحاظ ترجمہ شدہ زبان میں بھی رکھا جائے لیکن اس میں ہر زبان کی فصاحت اور حسن بیان کا لحاظ رکھنا ضروری ہے ۔بہترین تراجم کی مثال دیتے ہوئے فرمایا کہ شیخ محقق شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی فارسی کتب میں جو عربی کا کلام ترجمہ ہوا اس کی فصاحت اور حسن بیان بعض اوقات عربی سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے ترجمہ قرآن کنزالایمان شریف کے حوالے سے مفتی صاحب نے فرمایا کہ ’’اگرچہ کنزالایمان شریف کے محاسن پر مختلف زاویوں سے بہت سارا کام ہوا ہے لیکن اس کی پوری علمیت ابھی تک بیان نہیں ہوئی ‘‘۔

ترجمہ کے معیار و مقدار کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی صاحب نے ارشاد فرمایا کہ ’’ معیار کی کوئی حد نہیں ہے۔ مثلا میرے سامنے اردو زبان کا کوئی کلام آئےتو میں اس میں غلطی نکال دوں کہ اس طرح نہیں بلکہ یوں بہتر ہوتا،بنیادی طور پر معیار اور مقدار دونوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ نہ ہو کہ معیار کی وجہ سے اصلی مقصود ہی فوت ہو جائے ‘‘۔

تربیتی نشست کے آخر میں ٹیم ممبر ز نے اس طرح کی نشست کے اہتمام پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور مزید اس طرح کےتربیتی پرواگرام کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔


پچھلے دنوں جواد صبغت اللہ مہر (سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ) نے انٹرنیشنل سطح پر دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ فیضان مدینہ میں جواد صبغت اللہ مہر کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، فیضان آن لائن اکیڈمی اور مدنی چینل سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کی۔

بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دار الافتاء اہلسنت میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ جواد صبغت اللہ مہر نےملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرا بیان کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 22 رمضانُ المبارک 1443ھ کی شب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے معتکفین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے معتکفین کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)