دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 18 اکتوبر 2022ء بروز منگل ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کراچی سٹی مشاورت کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ کراچی سٹی مشاورت حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کو کراچی سٹی میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی جس پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)