20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں کراچی سٹی کے نگران اور شعبہ FGRF کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف
موضوعات پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس
پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ کو دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بعدازاں نگرانِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف
سوالات کے جوابات دیئے۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری
اور حاجی محمد امین عطاری موجودتھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)