عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  جہاں سیاسی و سماجی شخصیات اور علمائے کرام وزٹ کے لئے آتے رہتے ہیں وہاں دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی دورے پر آتے رہتے ہیں جہاں ذمہ داران ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہیں۔

پچھلے دنوں سیکٹر کمانڈربھٹائی رینجرز بریگیڈیئرشبیر خان نے دیگر چند سینئررینجرز اہلکاروں کے ساتھ فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق بنائی گئی ایک ڈاكيومنٹری دکھائی۔ دعوت اسلامی کے مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے بریگیڈیئرشبیر خان نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

بعد ازاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بریگیڈیئرشبیر خان کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ، فیضان آن لائن اکیڈمی، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ، مدنی چینل، سوشل میڈیا اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایاجبکہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکا کو اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔