20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں زنزیبار افریقہ سے آئے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں نے رکن ِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔اس موقع پرعالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں بیرونِ ملک کے ذمہ دار اور
کینیا سفر کرنے والے مبلغ محمد عمران عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)