.jpeg)
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
CSS کلاس کے طلبہ کی حاضری ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الحدیث والتفسير مفتی
محمد قاسم قادری عطاری مد ظلہ العالی نے طلبہ
کی تربیت فرمائی۔
مفتی صاحب نے طلبہ کو مطالعہ کرنے، اپنی
تعلیمی استعداد کو بڑھانے اور دیگر مفید معلومات سے نوازانیز طلبہ کی جانب سے ہونے
والے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی ارشاد فرمائے۔اس دوران مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ حاجی جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ٹنل
ٹیکنالوجی سائنسدان و ماہرِ زراعت ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کی فیضان مدینہ کراچی حاضری
.jpeg)
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو گرین سرکل
پاکستان، ٹنل ٹیکنالوجی سائنسدان و ماہرِ زراعت ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سے ان کے آفس میں ملاقات
ہوئی۔
اس دوران رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری
نے انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات کا تعارف کرواتے ہوئےایف جی آر ایف کے تحت
پلانٹیشن مہم کے بارے میں بریفنگ دی جس پرڈاکٹر صاحب نے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ
اسلامی کو اپنی خدمات پیش کرنے کا اظہارکیا۔
اس کے
علاوہ ڈاکٹر صاحب نے کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید اسلم
باجوہ کے ہمراہ مدنی چینل کے مقبولِ عام پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 13 کے لائیو
پروگرام میں شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر ساجد
اقبال سندھو نےمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری سے بھی ملاقات
کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی
دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ماہ تین دن
کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کی۔(رپورٹ:حافظ
ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
23 جنوری کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی
میں پروفیشنلز اجتماع ہوگا، محمد ثوبان عطاری بیان فرمائیں گے

23
جنوری 2022ء بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) کے زیر
اہتمام پروفیشنلز اجتماع ہونے جارہا ہے۔
اس
اجتماع میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری ”Take
charge of your life“کے موضوع بیان فرمائیں گے۔
تمام
پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

11
جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی مشاورت کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کراچی مشاورت نگران اور اراکین نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
مدرسۃ المدینہ (بوائز)کراچی کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا

پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مدرسۃ المدینہ (بوائز)کراچی
کے قاری صاحبان، ناظمین اور دیگر اسٹاف نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ (دعوت
اسلامی)
کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شعبے کی بہتری کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول ارشار فرمائے۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسلامی
بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول
کی تربیت و رہنمائی کے لئے درس و بیان کا سلسلہ ہوتا رہتا ہےجس میں انہیں دینِ
اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ بتایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ عصر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔
اس موقع پر کراچی سطح کے شعبہ ائمہ اور نیو سوسائٹی ذمہ دار اعجاز
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دار الحدیث
شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث
اور تخصص فی الفقہ و الاقتصادالاسلامی کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
شیخ
الحدیث والتفسیرابو الصالح مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےTime
management, life planning اور future planning کے حوالے سے گفتگو کی۔
.jpg)
لاہور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تاجران نے 29
دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا
جہاں انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ اورمدنی چینل
ڈیپارٹ کا وزٹ کروایا گیا۔
بعد ازاں تاجران نے نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سے
ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے تاجران کو دینی کاموں
میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
.jpg)
29
دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں کراچی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے دینی امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمایا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ
عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔
کارپوریٹ سیکٹر کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ
سیکٹر Corporate
Sector سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر گفتگوکی۔
بیان
کے بعد نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
پاکستان بھر تخصصات کے طلبہ کرام کے درمیان نگران شوریٰ
حاجی عمران عطاری کا بیان

دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ کرام نے براہ راست جبکہ
دیگر شہروں طلبہ کرام نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی تعلیم
مکمل کرنے کے بعد دین اسلام کی خدمت کرنے اور امت رسول کو زیادہ سے زیادہ فائدہ
پہچانے کی ترغیب دلائی۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے معلمین
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے حوالے سے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔
ا س
موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری بھی موجود تھے۔