20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گلشن ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Fri, 11 Mar , 2022
2 years ago
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گلشن
ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ رات اعتکاف کیا جس دوران صلاۃ التوبہ، وظائف، نیک اعمال
کا جائزہ اور نئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمدنی قافلے میں سفر کرنے
والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینےکا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)