20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لاہور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تاجران نے 29
دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا
جہاں انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ اورمدنی چینل
ڈیپارٹ کا وزٹ کروایا گیا۔
بعد ازاں تاجران نے نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سے
ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے تاجران کو دینی کاموں
میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔