20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اجتماع کے آخری دن ایم فل اور پی ایچ ڈی حضرات کے درمیان
حاجی عمران عطاری کا بیان
Tue, 30 Nov , 2021
2 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء سے 28 نومبر 2021ء تک عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع جاری تھا جس میں PHD/Mphil
حضرات شریک تھے۔
اجتماع
کے آخری دن 28 نومبر 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی دعوت
پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل
کرنے کی ترغیب دلائی۔