نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں کراچی کے دورے پر  تھے جہاں آپ نے اپنے شیڈول کے دوران کراچی ریجن آفس میں اپنی خدمات انجام دینے والےذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا ۔

حاجی شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں سےآفس میں ہونے والے کاموں کے حوالے سے گفتگو فرمائی اور اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری اور پاکستان مشاورت آفس کے نگران بھی موجود تھے۔


کل مؤرخہ 04 جولائی 2021ء کو رات عشاء کی نماز کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یادِ مدینہ کے سلسلے میں محفلِ مدینہ ہوگی۔ محفل میں بانیِ دعوتِ اسلامی ، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا الیا س عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہخصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے اور مدینہ منورہ  زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی یاد سے متعلق گفتگو بھی فرمائیں گے۔ اس موقع پر نعت خوان حضرات بھی کلام پیش کریں گے۔ 


گزشتہ روز  یکم جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین کے درمیان ٹریننگ سیشن ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔

سیشن میں کراچی بھر سے مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس پرفیشنلز کے زیرِ اہتما م گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان پروفیشنلز اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماعِ پاک میں کراچی بھر سے پروفیشنلز افراد سے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی  محمد ثوبان عطاری نے Self-Management کے موضوع پر خصوصی بیان فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیرِ اہتمام 27 جون  بروز اتوار کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری Self-Management کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ یہ اجتماع دوپہر 01:30 سے 04:00 تک ہوگا۔

اجتماعِ پاک میں شرکت کے لئے نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعے ابھی رجسٹریشن کروائیے:

http://madani.co/meetup


غزالیِ زماں حضرت علامہ سیداحمد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے حضرت علامہ پیر سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی گزشتہ روز (23 جون 2021 ء کو) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی تشریف آوری ہوئی۔ فیضان مدینہ پہنچنے پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی ،مجلس رابطہ کے ذمہ داران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے عالمی مدنی مرکز میں قائم دارالافتاء اہل سنت کا وزٹ کیا جہاں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری، مفتی محمدفضیل عطاری، استاذالبخاری شریف مفتی حسان عطاری مدنی، مفتی سجاد عطاری مدنی اور ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے شاہ صاحب سے ملاقات کی۔ مذکورہ شخصیات کے مابین مختصر گفتگو کا سلسلہ بھی ہوا۔

ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کا دورہ بھی کیا جہاں دورۃ الحدیث شریف میں طلبہ کرام کے درمیان مختصر بیان فرمایا۔ اس کے بعد المدینۃ العلمیہ ( اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی) میں تشریف لائے جہاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ان سے ملاقات کی جبکہ HOD مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شاہ صاحب کو المدینۃ العلمیہ کی لکھی گئی کتابوں کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے مدنی چینل کے بیورو کا وزٹ بھی کیا۔

علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اورفلاحی خدمات کے متعلق دیکھ اور سن کر نہایت خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا اور مزید ترقی کے لئے دعا ئیں دیں۔


19 جون بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی  ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران نے اپنے شعبے میں ہونے والے کاموں کے متعلق رکنِ شوریٰ کو بریف کیا جبکہ مختلف امورپر باہمی مشاورت کی گئی۔

رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں بتایا کہ امیرِ اہلِ سنت کی کتابوں اور رسائل کا مختصر تعارف تحریر کیا جارہا ہے جبکہ ختم ِ نبوت پر ایک جامع رسالہ تحریر کرنا بھی المدینۃ العلمیہ کے اہداف میں شامل ہے۔ ٭مولانا محمد مدثر عطاری مدنی کو شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کا نیا ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے ۔ ٭شعبہ خواتین کی تمام ذمہ داری مولانا محمد ابرار عطاری مدنی کو دی گئی ہے، ماہنامہ خواتین،اسلامی بہنوں کا تنظیمی مواد، بیانات، مدنی پھول اور کنز المدارس بورڈ کے سلیبس کانصاب بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 


Social Media Influencerکی ٹیم نے مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی دیگر کا شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےانہیں اپنے شعبے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اختتام پر ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 23جون 2021ء سے 11 دن پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ملک و بین الاقوامی سطح پر دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کا طریقہ کار سکھایا جائیگا۔

داخلے کی شرائط: عمر کم از کم 25 سال ہو ٭دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئے 5 سال ہوچکے ہو ٭ایک ماہ کے مدنی قافلے میں کم از کم ایک مرتبہ امیر قافلہ بن چکے ہو ٭دعوت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داری کا کم از کم علاقہ سطح کا تین سال کا تجربہ ہو ٭نگران کابینہ اور نگران زون کی طرف سے اجازت ہو۔ (نگران کابینہ اور نگران زون کے لئے متعلقہ ریجن نگران کی اجازت ضروری ہے) ٭12 ماہ دینی کاموں کے سفر (ملک و بیرون ملک) کے لئے تیار ہو۔

واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2021ء ہے۔

کورس کی مزید معلومات اور داخلہ فارم کے لئے انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار یا درج ذیل تفصیلات پر رابطہ فرمائیں:

WhatsApp:03153784755- phon:02134921394

Email: safar@dawateislami.net


DG Parks & Horticultureطٰہٰ سلیم اور P.A.Sآفیسر سید طارق مصطفیٰ نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ F.G.R.Fکے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایااور اس شعبے کےتحت ہونے والے پاکستان بھر میں شجر کاری مہم کے متعلق آگاہ کیا جس پر شخصیات نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 6 جون 2021ء کو کراچی ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس  میں کراچی ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے شرکا کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


26 مئی بروز بدھ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوری حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کا  مدنی مشورہ فرمایا جس میں اس شعبے میں نظام کو منظم کرنے اور مزید بہتری لانےکے حوالے گفتگو فرمائی۔

اس مشورے میں نگران شعبہ مکتبۃ المدینہ مطیع الرحمن عطاری اور نگران اسلامی بہن کے مَحْرَم اسلامی بھائی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، کراچی )