عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نگرانِ شوریٰ سے ملاقات
معروف اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کی 09
اکتوبر 2021ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ اس
دوران نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ (دعوتِ اسلامی) مولانا حاجی عمران
عطاری اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جواد عمر کا کہنا تھا کہ دعوتِ
اسلامی کی ٹیم نے جس طرح میرے والد مرحوم
کی آخری رسومات کی ادائیگی میں تعاون کیا ہے اور بڑھ چڑھ خدمات انجام دی ہیں اس پر
شکریہ ادا کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،میں تہہ دل سے دعوتِ اسلامی کی ٹیم
کا شکرگزار ہوں۔
نگرانِ شوریٰ نے جواد احمد کو عالمی مدنی مرکز
کراچی میں ہونے والے بارہویں شب کے مرکزی اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی
جس پر جواد احمد نے بارہویں رات فیضانِ مدینہ میں منانے کی نیت کا اظہار کیا۔
اس کے بعد نگرانِ شعبہ رابطہ برائے شوبز سید
عارف الحسن عطاری نے جواد احمد کو مدنی
چینل کے بیورو کا وزٹ کروایا اور دعوتِ
اسلامی کی خدمات سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کے نگران محمد شفاعت علی عطاری بھی موجود
تھے۔
واضح رہے کہ عمر شریف کا 2 اکتوبر 2021ء کو جرمنی کے نورنبرگ کے ایک
ہسپتال میں 61 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا، مرحوم کی نمازِ جنازہ مولانا بشیر
فاروقی صاحب نے پڑھائی جبکہ تدفین مزار مبارک حضرت سیدنا عبداللہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے احاطے میں کی گئی۔مرحوم
کا سوئم(تیجہ) 08 اکتوبر کو گلشن
اقبال میں ہوا تھا جس میں ترجمان دعوتِ
اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا تھا۔