20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ نیو سوسائیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
شرکا کی تربیت کی اور نئے بننے والی سوسائٹیز میں مساجد و مدارس کا قیام کرنے اور
وہاں دینی کاموں کو فروغ دینے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔