گزشتہ روز یکم مارچ2021ء کو  دعوتِ اسلامی کے صحافتی شعبے ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کے اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شب وروز ٹیم کے افراد نے رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیصل آباد سے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے کاموں کا جائزہ لیا اور شعبے کے کاموں کو بہتر سے بہترین کرنے کے متعلق نکات فراہم کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہر کام میں مزید بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، ہمارا اصل مقصد دین کی خدمت کرنا ہے اور یہ فریضہ ہم جس قدر اچھے انداز سے نبھائیں گے اتنی برکات ہمیں نصیب ہوں گی۔

اس موقع پر باہمی مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا کہ شعبہ شب وروز دعوتِ اسلامی کو مزید اسٹیبلش کس طرح کیا جائے؟

آن لائن مشورے کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شب وروز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا اور نگرانِ پاکستان مشاورت کی جانب سے دیئے گئے اہداف کی تکمیل کے متعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔