پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے مختصر بیان فرمایا جبکہ نگران مجلس سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے مدنی پھول بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 10 مارچ 2021ء سے 11 دن پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ملک و بین الاقوامی سطح پر دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کا طریقہ کار سکھایا جائیگا۔

داخلے کی شرائط: عمر کم از کم 25 سال ہو ٭دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئے 5 سال ہوچکے ہو ٭ایک ماہ کے مدنی قافلے میں کم از کم ایک مرتبہ امیر قافلہ بن چکے ہو ٭دعوت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داری کا کم از کم علاقہ سطح کا تین سال کا تجربہ ہو ٭نگران کابینہ اور نگران زون کی طرف سے اجازت ہو۔ (نگران کابینہ اور نگران زون کے لئے متعلقہ ریجن نگران کی اجازت ضروری ہے) ٭12 ماہ دینی کاموں کے سفر (ملک و بیرون ملک) کے لئے تیار ہو۔

واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2021ء ہے۔

کورس کی مزید معلومات اور داخلہ فارم کے لئے انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار یا درج ذیل تفصیلات پر رابطہ فرمائیں:

WhatsApp:03153784755- phon:02134921394

Email: safar@dawateislami.net


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث میں تربیتی سیشن ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مجلس تراجم انگلش کے شرعی ایڈیٹر مولانا محمود عطاری مدنی نے ”فارغ التحصیل ہونے کے بعد کیا کرنا ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ، محمد تصور عطاری مدنی، لائبریری انچارج اسلامک ریسرچ سینٹر)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کا اجتماع ہوا جس میں حکیم رانا وزیر شاہی  (صدر اتحاد اطباء سندھ)، حکیم ندیم راجپوت (چیئرمین اتحاد اطباء سندھ)، پروفیسرطبیب جمیل اصغر خضری (بانی دفاع طب پاکستان)،حکیم سرور، حکیم شکیل، حکیم فیض سلطان قادری، حکیم غزالی، حکیم جعفر علی عطاری، حکیم ندیم عطاری اور حکیم محمد مدثر نذر عطاری سمیت اتحاد اطباء سندھ کے 50 اطباء، قاسمی طبیہ کالج کے پروفیسرز اور پنسار اسٹورز کے مالکان نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ اجتماع میں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا جس میں مختلف تجاویز زیر ِغور آئیں۔ اختتام پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے خصوصی دعا فرمائی۔ (رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری، شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان)


گزشتہ رات(12فروری کو) عالمی مدنی مرکز میں فیضان آن  لائن فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلباء اور ان کے سرپرستوں کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی بیان فرمایا اور طلبہ و شرکا کی مختلف امور پر دینی اور اخلاقی رہنمائی فرمائی۔

اس موقع پر نگران مجلس آن لائن یاسر عطاری اور دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت طلبہ کرام نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ 


12 فروری  2021ء جمعۃ المبارک پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست نگران ِشوری ٰمولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی فیضان آن لائن آکیڈمی میں پڑھنے والے طلبہ اور ان کے سرپرست کے لئے خصوصی بیان فرمائیں گے۔ یہ بیان مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  2 فروری 2021ء سے 12 دینی کام کورس کا آغاز ہوا جس میں تمام عربی شعبے سے 24 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دینی کام کورس میں شرکا کو 12 دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم جارہی ہے جس کی ٹائمنگ روزانہ ایک گھنٹے ہے جوکہ 12 دن تک جاری رہےگا۔


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قائم جامع مسجدسیدنا  ابو ذرغفاری کے امام و خطیب اور جامعہ اسلامیہ سیدنا امیر حمزہ کے پرنسپل مولانا اکرام حسین قادری صاحب اور فیصل آباد کے مولانا ناصر نقشبندی صاحب کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری ہوئی۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں اسلامک ریسرچ سینٹر، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ ، دارالحدیث اور مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

دونوں شخصیات کی دار الافتاء اہل سنت کے مفتی محمد حسان عطاری مدنی اور مفتی محمد سجاد عطاری مدنی سے بھی ملاقات ہوئی اور انہیں دعوت اسلامی کی علمی خدمات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں علمائے کرام نے اراکین شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی محمد امین عطاری سے بھی ملاقات کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جنوری 2021ء کو ملکی سطح پر صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں 68 مقامات  پر کثیر تعداد میں صحافی حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شعبہ صحافت کے حوالے سےرہنمائی کی۔

بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس کا تعلق سمجھنا بہت ضروری ہے کہ کیونکہ مسلمان مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور یہ رشتہ تمام دنیاوی رشتوں سے زیادہ مضبوط ہے اگر ان کے درمیان جھگڑا ہوجائے تو اپنے دونوں بھائیوں میں صلح کروادوتاکہ تم پر اللہ کی رحمت ہو۔

نگران شوریٰ نے مسلمانوں کے آپس کے تعلق اچھا رکھنے کے حوالے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مومن ایک جان کی طرح ہیں، جب کسی دوسرے مومن پر عیب لگایا جائیگا گویا یہ اپنے آپ پر ہی عیب لگایا جارہا ہے۔ہمارے معاشرے میں پرابلم یہ ہے کہ بولتے وقت سوچنا ہی نہیں ہے کہ یہ الفاظ کے تیر لگ کہاں رہا ہے۔ہمیں آپس کے تعلق کو بحال کرنے کے لئے اپنی زبان کی حفاظت کرنی ہوگی۔ اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کیااور انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


پاکستان کے مختلف شہروں سے  Tik Tokersعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مدنی چینل سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔

Tik Tokersنے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی جبکہ نگران شوریٰ نے ان کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے متعلقہ لوگوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں تخصصات کے علمائے کرام سے درمیان تربیتی سیشن ہوا جس میں H.Rڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار سید شاہد قادری نے S.5 کے بارےمیں معلومات فراہم کیں۔

سید شاہد عطاری نے تربیتی سیشن میں بتایا کہ اپنے تعلیمی، گھریلو اور دفتری معاملات کو کیسے Manage کرنا ہے، یعنی جو اشیاء بالکل استعمال کی نہیں ان کو نکال کر ان کی جگہ ضرورت کی اشیاء کو رکھا جائے پھر جو زیادہ استعمال کی ہیں ان کو قریب رکھا جائے۔ (رپورٹ: سید علی رضا عطاری، تخصص فی الحدیث)


دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے زیر اہتمام 23 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں دعوت اسلامی کے اجتماعات، لوگوں کے خوشی و غم کے پروگرام میں اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے بھر پور رسائل تقسیم کرنا ہے تاکہ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ علمِ دین پہنچ سکے۔