20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کا مدنی مشورہ،
رکنِ شوریٰ حاجی شاہد مدنی کے مدنی پھول
Wed, 7 Apr , 2021
3 years ago
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں واقع اسلامک ریسرچ سینٹر میں شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری مدنی نے ذمہ داران کو مدنی پھول عنایت فرمائے۔
رکنِ شوریٰ نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی جانب سے دیئے گئے اہداف کا فالو اپ کیا۔ اس موقع پر شعبے میں مزید
بہتری اور ترقی کے متعلق مختلف امور بھی زیرِ غور لائے گئے۔
مدنی مشورے میں H.O.D اسلامک ریسرچ سینٹر مولانا آصف خان عطاری مدنی اور نگران شعبہ دعوتِ
اسلامی کے شب وروز محمد عمر فیاض مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی۔