20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں نثار کھوڑو ( سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر) نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ
کیا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور دیگر ذمہ داران نے نثار کھوڑو کو
خوش آمدید کہا اور انہیں فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ )، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ
اور مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا اور ان شعبہ جا ت کے بارے میں
بریفنگ دی۔
سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو
نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سےبھی ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات کے
متعلق گفتگو کی اور انہیں فیضان مدینہ کا وزٹ کرتے رہنے کی دعوت دی۔