عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 18 مارچ 2021ء کو ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدنی چینل کےمختلف ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اپنی اچھی زندگی گزارنے کے لئے بے شمارکوششیں کرتے رہتے ہیں وہیں ہمیں آخرت کے بارے میں بھی فکر کرنے چاہیئے کیونکہ آخرت کی زندگی ابدی ہے۔نگران شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور اس کی درستگی کے لئے شعبہ کورسز کے تحت ”فیضان نماز کورس“ کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔