20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دار المدینہ یونیورسٹی سے وابستہ افراد کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، وائس چانسلر ڈاکٹر دانش اور دیگر
متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے یونیورسٹی کے
قیام کے حوالے سے گفتگو کی اور انتظامات کے معاملات زیرِ غور آئے۔