خضدار کی معروف قبائلی شخصیت میر ظفر اقبال
گرگناڑی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی کا وزٹ
پچھلے دنوں بلوچستان جت علاقے خضدار کی معروف قبائلی شخصیت
میر ظفر اقبال گرگناڑی نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں مجلس رابطہ نے ذمہ داران
نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جن کو دیکھنے کے بعد انہوں نے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ آج مجھے
یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اور ایک روحانی سکون ملا۔ سب سے بڑی بات یہ کہ دعوت اسلامی
کا نظام بہت ہی پیارا ہے ہر شعبہ مثالی ہےدینِ اسلام کی خدمت جس انداز سے کی جارہی
ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ امیراہل سنت کی شب وروز کی محنت کا صلہ ہے کہ آج
دعوت اسلامی دنیا بھر میں دین اسلام کا کام کررہی ہے ۔
اس موقع پر مجلس رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران میں قلات ڈویژن کے عبدالشکور عطاری، ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ذمہ دار شیخ فیصل عطاری
اور کراچی ریجن کےذمہ داران بھی موجودتھے ۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لسبیلہ قلات ڈویژن)