ملکی سطح پر دعوت اسلامی کے تحت صحافی اجتماع کا انعقاد،
مولانا عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جنوری 2021ء کو ملکی
سطح پر صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سمیت پاکستان بھر میں 68 مقامات پر کثیر
تعداد میں صحافی حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے بذریعہ مدنی
چینل سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شعبہ صحافت کے حوالے
سےرہنمائی کی۔
بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں
آپس کا تعلق سمجھنا بہت ضروری ہے کہ کیونکہ مسلمان مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور
یہ رشتہ تمام دنیاوی رشتوں سے زیادہ مضبوط ہے اگر ان کے درمیان جھگڑا ہوجائے تو اپنے
دونوں بھائیوں میں صلح کروادوتاکہ تم پر اللہ
کی رحمت ہو۔
نگران شوریٰ نے مسلمانوں کے آپس کے تعلق اچھا
رکھنے کے حوالے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مومن ایک جان کی طرح ہیں، جب
کسی دوسرے مومن پر عیب لگایا جائیگا گویا یہ اپنے آپ پر ہی عیب لگایا جارہا ہے۔ہمارے معاشرے میں
پرابلم یہ ہے کہ بولتے وقت سوچنا ہی نہیں ہے کہ یہ الفاظ کے تیر لگ کہاں رہا
ہے۔ہمیں آپس کے تعلق کو بحال کرنے کے لئے اپنی زبان کی حفاظت کرنی ہوگی۔ اجتماع کے
اختتام پر نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کیااور
انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔