سکیورٹی پر مامور اسلامی بھائیوں نے مدرسۃ المدینہ بالغا
ن میں داخلہ لے لیا
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کی سکیورٹی پر مامور اسٹاف جہاں فیضان مدینہ آنے والوں کو خوش آمدید کہتے
ہیں وہیں انہیں ان کے سامان کو چیک کرنے بعد فیضان مدینہ میں داخلے کی اجازت دیتے
ہیں۔
دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے اسلامی بھائیوں
نے اپنے فرائض کو نبھانے کے ساتھ ساتھ قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لئے
مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لے لیا۔
سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
کہنا تھا کہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے
کی ترغیب دلائی گئی جس پر ان اسلامی بھائیوں نے ڈیوٹی ٹائم میں ملنے والے آرام کے
اوقات میں کچھ وقت نکال کرقرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دے دیا۔
فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد، حاجی
عمران عطاری کا سنتوں بھرا فرمایا
22نومبر
2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی
چینل پر پروفیشنلز اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پروفیشنلز
حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے ”اپنی سوچ بدلئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ نے عقلمند کے متعلق حدیث پاک بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ ” عقلمند وہ ہے جو متقی
ہے اگر چہ دنیا میں بظاہر ذلیل و رُسوا ہو“، نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ جہاں جتنی
دیر رہنا ہے اس کے حساب سے اتنی ہی تیاری کرنی چاہیئے اور مسلمانوں کو ہر اس راستے
سے بچنا چایئے جس سےایمان کمزور
ہوجائے۔پروفیشنلز حضرات کے درمیان بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا ہمیں اپنے
کاموں کو اپنی پوری صلاحیت اور مہارت سے کرنی چاہیئے۔
18اکتوبر 2020ء کو M.P.Aفیصل
حیات جبوانہ اور Focal personمحمد عثمان نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کا دورہ کیا۔
شخصیات نے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرتے ہوئے
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے
ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے
میں آگاہی فراہم کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران کورس بعد نماز فجر مدنی حلقہ ہوا جس میں
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ”حسنِ معاشرت“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو امامت کورس کی اہمیت بیان کی۔
12 نومبر کی شب ہفتہ وار اجتماع میں حاجی عبدالحبیب عطاری عالمی مدنی مرکز میں سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے
(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں 12نومبر 2020ء بروز جمعرات رات
8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری ”بہترین
سرمایہ کاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ
راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی
شرکت کی دعوت دیں۔
فیضان مدینہ کراچی میں قائم درجہ ”تخصص فی الفقہ“ میں
تربیتی نشست کا اہتمام
آج 9نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کےعالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم درجہ ”تخصص فی الفقہ“ میں
تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں تخصص فی الفقہ کے طلبائے کرام اور استاذ
الحدیث محمد فہیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت کی ۔ رکن شوریٰ نے طلبہ
کو بڑھ چڑھ کر مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
7نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں حیدر آباد سے تشریف لائے ہوئے عاشقان میلاد کا مدنی حلقہ ہوا۔
مدنی حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں
کو بڑھانے پر مدنی پھول بیان کئے۔
6نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ”کراچی ریجن آفس“ کا افتتاح ہوا۔
اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں
اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری سمیت کارکردگی ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اراکین شوریٰ نے آفس کا افتتاح کرتے ہوئے شرکا
کو مختلف مدنی پھول بیان فرمائیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:
ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں، ایک
دوسرے کی ایکسپرٹیز کا فائدہ زندگی میں چینج لاتا ہے، جو ادارہ ترقی دیتا ہے لوگ
ان اداروں کو نہیں چھوڑتے، ہر شخص یہ عہد کرے کہ میری زندگی کی تمام قابلیتیں دعوت
اسلامی کے لئے ہے اور میں اپنی صلاحیت کو دعوت اسلامی کے لئے وقف کرونگا، اپنے آفس
کے کام سے وفاداری کریں، اپنی صلاحیتوں سے بہتریں فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کی بھی
سکھائیں۔
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی قافلے کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی قافلے کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا جس نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
امین عطاری مدنی قافلہ شرکائے مدنی مشورہ
کی تربیت فرمائیں گے۔
مدنی مشورے میں کراچی ریجن ساؤتھ، ایسٹ، بن قاسم
زون کے تمام زون ، کابینہ ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران شرکت فرمائیں گے ۔
مدنی مشورہ رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا۔
متعلقہ ذمہ داران سے شرکت کی مدنی التجا ہے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12ربیع
الاول 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور M.P.A خرم شیر زمان کی آمد ہوئی۔
مجلس رابطہ کے ذمہ دار یوسف سلیم عطاری نے انہیں
خوش آمدید کہا۔ گورنر سندھ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں نے مدنی مذاکرے اور اجتماع میلاد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران
اسماعیل نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر علی رضا صدیقی، ڈسٹرکٹ
ساؤتھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبد الرحمٰن موتی والا اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری اویس
اجمیری بھی موجود تھے۔
کراچی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں مجلس ڈاکٹرز کے تحت سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں ملکی، ریجن اور زون سطح کے ذمہ
داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی
بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور مدنی پھول بھی دئیے۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمداطہر عطاری نے ان ذمہ داران کا مدنی
مشورہ کیا اور ان اسلامی بھائیوں کی ان کے شعبے میں مدنی کاموں کے حوالے سے رہنمائی
فرمائی۔ اس دوران 2020ء کے اہداف پر کلام ہوا، مجلس ڈاکٹرکے مدنی کاموں کو مزید
بہتربنانے اور بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ صحت کے شعبہ میں ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل
اسٹا ف،ہیلتھ ورکرز اور فارما انڈسٹری کے
لوگوں کو کس طرح نیکی کی دعوت دی جائے گی اس موضوع پر بھی گفتگو کی گئی۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں راولپنڈی
میں قائم مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب کی تشریف
آوری ہوئی جہاں مجلس المدینۃ العلمیہ کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی اور رکن
مجلس محمدعدنان چشتی عطاری نے ان کو خوش آمدید کہا۔ذمہ داران نے انہیں فیضان
مدینہ میں قائم مکتبۃ المدینہ العربیہ، المدینۃ العلمیہ، تراجم سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا
اور وہاں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب نے رکن شوریٰ حاجی
ابو ماجدمحمد شاہدعطاری مدنی سے ملاقات کی۔
رکن شوریٰ نے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی مختلف دینی کتب و رسائل کے حوالے
سے بھی آگاہ کیا۔
آخر میں مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب کو بذریعہ
ویڈیو مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات اور دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیاگیا جس پر مولانا صاحب نے خوشی
کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
Dawateislami