کراچی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز، اسکولز، کوچنگ سینٹرز  اور دیگر تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس موقع پر حاجی محمد امین عطاری نے ان عاشقان رسول کو ترغیب دلائی کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور حاصل کریں اور اس کے لئے دعوت اسلامی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر دین اسلام کی خدمت کرنے کا ذہن بھی دیا۔

واضح رہے کہ اس اجتماع میں دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ جن میں مجلس کے ذمہ دار نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔