دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات  کے تحت 15اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ تا سٹی ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول، سفری شیڈول کے حوالے سے نکات بتائے۔علاوہ ازیں ذمہ داران کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی اور آئندہ کے لئے تقرریوں کے اہداف دئیے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے کے دینی کام میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 14اکتوبر 2022ء بروز جمعہ کراچی سٹی کی سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت 12 اکتوبر 2022ء بروز بدھ صوبہ کشمیر کا بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ کشمیر کی ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو ماتحت کی حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تربیتی مدنی پھول بیان کئے۔علاوہ ازیں ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول بروقت دینے کی ترغیب دلائی ۔ مزید کارکردگی جمع کرنے میں پیش آنے والے مسائل کا حل بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت 26اگست 2022ء بروز جمعہ پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں سندھ کی صوبہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔ اہداف پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر مدنی پھول دیئے۔

٭اسی طرح پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام صوبہ سٹی ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ مدنی مشوروں پر کلام ہوا ۔ذمہ داران کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی نیز آئندہ شعبے میں دینی کام کرنے اور تقرریوں کے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔

٭علاوہ ازیں کراچی سٹی، صوبہ پنجاب، راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ کورنگی کی ڈونیشن بکس ذمہ داران کے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے منعقد ہوئیں جن میں صوبہ، سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام 3جنوری 2022 ء بروز  پیر ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 5 ڈونیشن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مشورے میں ڈونیشن کے شعبے سے متعلق کارکردگی پر کلام ہوا،مجلس کی طرف سے دیئے گئے شیڈول کی انٹری کرنے کا طریقہ کار بتایا ۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دینی کام مزید بہتر بنانے اور اپنے دینی کام کی انٹری انٹرنیٹ کے ذریعے جمع کروانے کے طریقےبتائے ۔ اسلامی بہنوں نے ڈونیشن بکس کی شعبہ ذمہ دار کے بتائے گئے طریقے پر عمل کرنےاور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی نیتیں کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ ڈونیشن بکس ذمہ دار (اسلامی بہن) نے ڈویژن ذمہ داران سے بذریعہ کال ڈونیشن بکس فارم فل کرنے اور بروقت فارم جمع کروانے کی ہدایت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار نے ٹوبہ زون کا  مدنی مشورہ لیا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی، رکن ریجن نے اصلاح کے مدنی پھول پیش کئے، شعبہ کی کارکردگی پر کلام ہوا، غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال بنانے پر نکات پیش کیے۔ ہر ماہ طے شدہ تاریخ پر ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا ذہن دیا۔ سافٹ ویئر میں مختلف کاموں کے لنک پر انٹری کو مضبوط بنانے پر کلام ہوا، 100 فیصد گھریلو صدقہ بکس کھلوانے اور اس کے ایڈریس لنک میں اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دلائی، گفٹ صدقہ بکس رکھوانے پر اہداف بھی طے کئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں)کے تحت13دسمبر2021 ء بروز پیر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول میں بہتری لانے اور ماہانہ مدنی مشورے منعقد کرنے پر کلام کیا۔ مزید آئندہ دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں مزید بہتری لانے کا اظہار کیا ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں)کے تحت13دسمبر2021 ء بروز پیر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں تمام ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ مدنی مشوروں پر کلام ہوا۔متفرق دینی کاموں کے لنکس پر انٹری مکمل کروانے کا طریقہ سمجھایا گیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی۔ آئندہ شعبے کے اہداف اور تقرریوں کے اہداف دئیے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2021ء کو پاکپتن زون ڈویژن بنگہ حیات میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے ہر ماہ کارکردگی فارم پُر دینے اور بروقت شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اپنے کام کو مضبوط کرنے کے لئے شیڈول بنانے پر توجہ دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ڈونیشن بکس کی جانب سے کوئٹہ زون میں 6 دسمبر 2021ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس کھولنے کی ترغیب دلائی، شیڈول کارکردگی فارم پر کارکردگی سمجھا ئی ۔

اس کے علاوہ ڈونیشن بکس ہر منسلک کے گھر رکھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار رسالہ ،اجتماع پاک و مدنی مذاکر ہ کارکردگی سافٹ ویئر پر ذیلی سطح تک انٹر کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  ڈونيشن بکس (اسلامی بہنیں) تحت 5 دسمبر2021ء کو لاہور ریجن ڈيرہ سيٹی ڈویژن کے علاقے مسلم بازار ميں ماہانہ زون سطح کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو شعبہ کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور زیادہ سے زیادہ گھريلوں صدقہ بکس رکھنے نیز ڈونيشن بکسز کو تمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں رکھوانے کی ترغيب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو جڑانوالہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کے دینی کاموں کو کرنے حوالے سے مدنی پھول بتائے۔ مزید مدنی مرکز کے دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق شعبہ کا کام کرنے کا ذہن دیا جس پر شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔