صوبہ
سندھ ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 26اگست 2022ء بروز جمعہ پاک
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا
جس میں سندھ کی صوبہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول
کا جائزہ لیا۔ اہداف پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر مدنی پھول دیئے۔
٭اسی
طرح پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام صوبہ سٹی ڈونیشن
بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ مدنی مشوروں پر کلام ہوا ۔ذمہ داران کو ان کی انفرادی کارکردگی
بتائی گئی نیز آئندہ شعبے میں دینی کام کرنے
اور تقرریوں کے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن
دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔
٭علاوہ
ازیں کراچی سٹی، صوبہ
پنجاب، راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ
کورنگی کی ڈونیشن بکس ذمہ داران کے بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورے منعقد ہوئیں جن میں صوبہ، سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔